غزہ: ممکنہ اسرائیلی جنگی جرائم سے توجہ نہ ہٹائیں، البانیز
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی غیرجانبدار ماہر فرانچسکا البانیز نےکہا ہے کہ اسرائیل کا انہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینا نئی بات نہیں۔ اس سے غزہ میں ممکنہ جنگی جرائم سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی۔