انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں میں فضائی بمباری سے متاثرہ رہائشی علاقہ۔
© UNOCHA/Ali Haj Suleiman

شام پر یک طرفہ پابندیاں لگانے کے مجوزہ امریکی قانون پر تشویش

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی ماہر ایلینا دوہان نے شام پر پابندیوں سے متعلق امریکی کانگریس میں زیرغور قانون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی منظوری سے ملک میں لوگوں کے خراب حالات مزید بگڑ جائیں گے۔

فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹور وینزلینڈ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

غزہ کی ’ناقابل برداشت وحشتناک‘ صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے مستقبل قریب میں خاتمے کا امکان دکھائی نہیں دیتا اور اس تنازع سے پورے مشرق وسطیٰ میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

رفح کی عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ایک فلسطینی گھرانہ۔
© UNICEF/Eyad El Baba

رفح میں اسرائیلی پیشقدمی بڑے ’انسانی المیہ‘ کا سبب ہوگی

غزہ کے لیے اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی امدادی رابطہ کار سگریڈ کاگ نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیل کے حملوں سے انسانی زندگی پر تباہ کن اثرات ہوں گے جہاں دس لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

غزہ میں جاری جنگ کے دوران ایک بم دھماکے کی وجہ سے 26 سالہ حاملہ خاتون سُندس کا فوری آپریش کرنا پڑا اور انہون نے اپنی نومولود بیٹی کا نام حبیبہ رکھا ہے جو ان کی بڑی بیٹی کا نام تھا جو بمباری میں ہلاک ہو چکی ہے۔
© UNFPA/Bisan Ouda

فلسطینی خواتین اور لڑکیوں سے مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مقرر کردہ ماہرین نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو دانستہ ہلاک کیے جانے اور ان پر جنسی تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فاطمہ صالح العروالی حوثی تحریک کی جانب سے گرفتار کی گئی خواتین کے انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفصیلات سامنے لاتی رہی ہیں۔
© WFP/Mohammed Awadh

یمن: فاطمہ العروالی کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے یمن کی حوثی تحریک کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی فاطمہ صالح العروالی کی سزائے موت پر عملدرآمد معطل کریں۔

اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے غزہ کے شہر رفح میں ایک باپ اپنے دو بچوں کو اٹھائے کسی محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں بھاگ رہا ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: ہزاروں بچوں کی ہلاکتیں عالمی قوانین کی کھلی پامالی، یو این کمیٹی

خواتین کے حقوق پر اقوام متحدہ کی کمیٹی نے چار ماہ کے دوران غزہ میں 7,700 بچوں کی ہلاکت کو خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے کنونشن کی پامالی قرار دیتے ہوئے جنگ کے پائیدار خاتمے پر زور دیا ہے۔