غزہ بحران کے 100 دن: جنگ بندی اور انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہاں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔