انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10ویں ہنگامی خصوصی اجلاس کا ایک منظر
UN Photo/Eskinder Debebe

مسئلہ فلسطین پر یو این جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس دوبارہ شروع

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 10واں ہنگامی خصوصی اجلاس دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس میں فلسطین نے اپنے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ایک سال میں ختم کرنے کی قرارداد پیش کی ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نیویارک میں صحافیوں سے بات کر رہے ہیں۔
United Nations

اسرائیل پر اکتوبر 7 حملوں میں ممکنہ کردار پر انرا کے نو اہلکار برخاست

اقوام متحدہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اپنے امدادی ادارے (انرا) کے نو اہلکاروں کو اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملوں میں ان کے مبینہ کردار کی بنا پر نوکری سے برخاست کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہینز گرنڈ برگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یمنی تنازع کے فریقین بینکاری اور نقل و حمل کے شعبے میں کئی معاملات طے کرنے کے لیے تیار ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

یمن میں صورتحال دوبارہ خطرناک حد تک بگڑنے کا امکان، یو این خصوصی ایلچی

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈ برگ نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ ہے جو دنیا کے مفاد میں نہیں اور عالمی برادری کو اسے روکنا ہو گا۔

عالمی عدالت اںصاف۔
© ICJ

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی، عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے قرار دیا ہےکہ مقبوضہ مغربی علاقے میں اسرائیل کی مسلسل موجودگی 'غیرقانونی' ہے اور تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے دہائیوں پر محیط قبضے کو تسلیم نہ کریں۔

’انرا‘ مشرق وسطیٰ میں 59 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو تعلیم، صحت اور سماجی خدمات مہیا کرتا آ رہا ہے۔
UN News

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ’انرا‘ کا کوئی متبادل نہیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اس کی امدادی سرگرمیوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔

عراق کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ جینین ہینس پلاشرٹ اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے پر سلامتی کونسل میں اپنی آخری رپورٹ پیش کر رہی ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

عراق: بدعنوانی اور گروہ بندی ملکی ترقی میں رکاوٹ، پلیشچارٹ

عراق کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ جینین ہینس پلیشچارٹ نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور معاشی اصلاحات کے باوجود بدعنوانی، گروہ بندی اور مسلح گروہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

فلسطینی مبصر ریاست کی حیثیت پر ہونے والی رائے شماری کا نتیجہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں آویزاں ہے۔
UN Photo

جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

غزہ کی صورتحال اور اسرائیل فلسطین بحران پر جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کی رو سے فلسطینی ریاست کو ادارے کی مکمل رکنیت دیے بغیر بطور مبصر اس کے حقوق کو وسعت دی گئی ہے۔

غزہ کے علاقے رفح میں لوگ پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے اکٹھے ہیں۔
© UNRWA

رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کے ممکنہ بڑے حملے کے پیش نظر لوگ شدید خوف و دہشت کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش غزہ کی صورتحال پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر اتفاق کریں، گوتریش کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل اور حماس کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں، یرغمالیوں، خطے اور پوری دنیا کی خاطر جنگ بندی کا معاہدہ ممکن بنائیں۔