غزہ: امدادی سرگرمیاں دشوار، انسانیت بے بسی کی تصویر
غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری اور فلسطینی مسلح گروہوں کے ساتھ لڑائی کے باعث امدادی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے اداروں نے علاقے میں نظم و نسق کے خاتمے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری اور فلسطینی مسلح گروہوں کے ساتھ لڑائی کے باعث امدادی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے اداروں نے علاقے میں نظم و نسق کے خاتمے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں سمیت 27 امدادی اداروں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں حالات مکمل تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ادارے کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کے تحت سلامتی کونسل سے کہا ہے وہ غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے پر زور دے اور اسرائیل اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین مکمل جنگ بندی کا متفقہ مطالبہ کرے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں میں سنگین جنسی جرائم کے مبینہ ارتکاب کی مذمت کرتے ہوئے ان الزامات کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔
غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شہریوں کی ہلاکتوں میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کےا دارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ اسرائیل کا شہریوں کو نام نہاد محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کا حکم دینا بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی ہے۔
جنگ بندی ختم ہونے کے بعد جنوبی غزہ پر جاری بم باری سے بچوں سمیت سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ شمالی غزہ کی مکمل ناکہ بندی کے نتیجے میں وہاں امداد کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔
ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار جاوید رحمان نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کا خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک صنفی عصبیت کے مترادف ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد مسئلے کا حل نہیں۔ اس سے نہ تو امن آئے گا اور نہ ہی سلامتی ممکن ہے۔ انہوں نے متحارب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی جانب واپس آئیں۔
سات روزہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں ایک مرتبہ پھر بمباری اور لڑائی شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے علاقے میں شہریوں کی مدد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے جن کے لیے کوئی بھی جگہ حملوں سے محفوظ نہیں رہی۔