غزہ: یو این کا کیریم شالوم سرحدی راستہ کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم
اقوام متحدہ نے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی براہ راست فراہمی کے لیے کیرم شالوم کا سرحدی راستہ کھولے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی براہ راست فراہمی کے لیے کیرم شالوم کا سرحدی راستہ کھولے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
غزہ میں شدید بارشوں نے جنگ سے تباہ حال لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر متعدی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار لین ہیسٹنگز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے موجودہ حالات آئندہ دہائیوں تک فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے خطرہ بنے رہیں گے۔ علاقے میں جنگ بندی ہی مستقبل کی واحد راہ ہے اور اسی میں ہر ایک کا مفاد ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منگل کو ہونے والے اپنے خصوصی ہنگامی اجلاس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کے حق میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ بھر میں شدید بیمار اور زخمی لوگوں کی بڑی تعداد کو اسرائیل کی متواتر بم باری کا سامنا ہے۔ شمالی علاقے میں جزوی طور پر فعال آخری ہسپتال انسانی تباہی کی تصویر بن گیا ہے۔
غزہ میں متواتر لڑائی اور بمباری کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے علاقے میں شہریوں کی خیریت کے بارے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔
جنیوا میں اتوار کو منعقدہ ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایگزیکٹو بورڈ نے غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں مکمل تباہی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اس تنازع میں موثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے، تاہم وہ خود ہمت نہیں ہاریں گے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ میں 10 لاکھ بچے بے گھر ہو چکے ہیں اور امداد کی فراہمی پر پابندیاں اور رکاوٹیں ان کے لیے سزائے موت کے مترادف ہیں۔
مشرق وسطیٰ خاص طور پر غزہ کی پٹی میں انسانی بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں متحدہ عرب امارت کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد کے حق میں 13 ووٹ اور مخالفت میں 1 ووٹ پڑا جبکہ ایک رکن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔