انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

غزہ کے بحران میں بے گھر ہونے والے لوگ رفع کے ایک کیمپ میں خوراک ملنے کے منتظر ہیں۔
© WHO

غزہ: لوگوں کو فاقہ کشی پر مجبور نہیں ہونا چاہیے، وولکر تُرک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے غزہ میں قحط کے بڑھتے ہوئے خطرے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ علاقے میں جنگ بندی کی قرارداد پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہو رہا ہے۔

سال دوہزار تیئس کے شروع میں شام میں تباہ کن زلزلہ آیا جس سے ملک میں انسانی بحران مزید گھمبر صورتحال اختیار کر گیا۔
© UNICEF/OCHA/Madevi Sun-Suon

شام: امن کے لیے سیاسی حل کی طرف حقیقی پیش رفت کی ضرورت، گیئر پیڈرسن

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن نے خبردار کیا ہے کہ شام میں کشیدگی دوبارہ بڑھ رہی ہے اور علاقائی تنازعات کے باعث ملک کو درپیش مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Loey Felipe

سلامتی کونسل: غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کے متن پر مزاکرات جاری

غزہ میں جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کے لیے سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی دوسری قرارداد کے متن پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ اسرائیل اور فلسطین کے بحران پر کونسل کا اجلاس جمعرات کو ہو رہا ہے۔

غزہ کے نصر ہسپتال میں زیرعلاج ایک بچہ جو بمباری میں زخمی ہوا اور اس کی دائیں ٹانگ کا کچھ حصہ کاٹنا پڑا۔
© UNICEF/Abed Zaqout

شمالی غزہ میں طبی سہولتیں ناپید، مریض صرف مرنے کے منتظر: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے غزہ میں جنگ بندی اور مزید امداد کی فراہمی کے لیے اپنی اپیل کو دہراتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی علاقے میں اب کوئی ہسپتال فعال نہیں رہا اور زخمی لوگ 'موت کے منتظر' ہیں۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں بچے پانی کی تلاش میں جاتے ہوئے بمباری میں تباہ ہوئے گھروں کو دیکھ رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ میں پینے کے صاف پانی کا ایک قطرہ بھی میسر نہیں، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے باعث بیماریاں پھیلنے سے بڑی تعداد میں بچوں کی اموات کا خدشہ ہے۔

منگل کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے بحران پر شروع ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔
UN Photo/Loey Felipe

غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر سلامتی کونسل میں مزاکرات جاری

غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک اور قرارداد پر اتفاق رائے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ یہ قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جا رہی ہے۔

غزہ کے علاقے رفع میں بچے بمباری میں تباہ ہونے والے اپنے گھروں کو دیکھ رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

دس ہفتوں سے غزہ بچوں کے لیے دوزخ بنا ہوا ہے، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ بچوں کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ بن چکا ہے۔ جنگ بندی عمل میں نہ آئی تو بیماریوں کے نتیجے میں بچوں کا جانی نقصان بم باری سے ہونے والی ہلاکتوں سے تجاوز کر سکتا ہے۔

غزہ میں جاری لڑائی میں لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: ہسپتال کی تباہی پر ڈبلیو ایچ او چیف نے دہرایا جنگ بندی کا مطالبہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے اسرائیل کی فوج کے ہاتھوں شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتوں میں الشفا ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات میں اضافہ کرے گا۔
WHO

غزہ: ’خونریزی‘ سے ہسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض، امدادی کارکنان

شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال میں طبی سازوسامان فراہم کرنے والے امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ طبی مرکز کے ہنگامی شعبے میں ہر طرف خون بکھرا ہوا ہے۔ ہسپتال میں ہزاروں زخمی موجود ہیں جن کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔