انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

رات گئے غزہ پر ہونے والی بمباری۔
© UNICEF/Eyad El Baba

اسرائیل فلسطین بحران: یو این اداروں کا غزہ میں رسائی کا مطالبہ

حماس کے ہاتھوں اسرائیل میں 1,400 ہلاکتوں اور 240 افراد کو یرغمال بنائے جانے سے ایک ماہ بعد غزہ میں اسرائیل کی بم باری میں 10 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جہاں اقوام متحدہ کے اداروں نے جنگ زدہ لوگوں کی مدد کے لیے محفوظ رسائی دینے کی اپیل ہے۔

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد ’اسلام میں خواتین‘ کے موضوع پر جدہ میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Saudi Arabia/Shady Ahmed Tantwe

خواتین اور اسلام: امینہ محمد کا تعلیم، خودمختاری، اور امن پر اصرار

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ اگرچہ خواتین کا اسلامی تہذیب کی ترقی میں غیرمعمولی کردار ہے تاہم بہت سے ممالک میں وہ تاحال پسماندہ ہیں جنہیں فیصلہ سازی، قیام امن اور سیاسی و معاشی عمل میں شرکت کے مساوی مواقع دینا ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش اسرائیل فلسطین بحران اور غزہ کی صورتحال پر صحافیوں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

غزہ میں بڑھتی تباہی فوری جنگ بندی کا تقاضہ کرتی ہے: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تقریباً 30 لاکھ لوگوں کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد مہیا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں بڑھتا ہوا تنازعہ پورے خطے میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں بچے پینے کے لیے پانی بھر کر لا رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

اسرائیل فلسطین بحران: بہت ہو گیا اب جنگ بند کی جائے، یو این ادارے

اسرائیل اور فلسطین کا بڑھتا ہوا بحران دوسرے مہینے میں داخل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے غزہ میں لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کے لیے فوری جنگ بندی کی اپیل کو دہرایا ہے۔

حملہ اس وقت ہوا جب الشفا ہسپتال سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں کو غزہ کے جنوبی علاقوں کے ہسپتالوں میں بھیجنے کے لیے ایمبولینس گاڑیوں میں منتقل کیا جا رہا تھا (فائل فوٹو)۔
WHO/Occupied Palestinian Territory

غزہ: ایمبولینسوں پر بمباری سے یو این چیف ’دہشت زدہ‘

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ کی پٹی میں ہسپتال کے باہر ایمبولینس گاڑیوں کے قافلے پر حملے کو دہشت ناک قرار دیتے ہوئے علاقے میں امداد کی فراہمی کے لیے جنگ بندی کی اپیل کو دہرایا ہے۔

اسرائیلی آبادکاروں کی دھمکیوں کے نتیجے میں مغربی کنارے کے علاقے نیبلس سے فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
OCHA

مغربی کنارے آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ، اوچا

7 اکتوبر کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد اور نقل و حرکت پر پابندیوں کے باعث 820 فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں اور روزانہ پیش آنے والے ایسے واقعات کی تعداد تین سے بڑھ کر سات تک جا پہنچی ہے۔

غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے نصر ہسپتال میں ایک مریض کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
© WHO

یو این کا غزہ سے بیماروں اور زخمیوں کے انخلاء کا خیرمقدم

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مصر کی جانب سے غزہ کے بعض زخمی اور بیمار لوگوں کو علاج کے لیے قبول کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے جنگ زدہ علاقے میں ہسپتالوں کو تحفط دینے اور طبی امداد میں فوری اضافے پر زور دیا ہے۔