انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

غزہ کے الشفاء ہسپتال میں نومولود بچہ۔
© UNFPA/Bisan Ouda

غزہ: یو این اداروں کی ہسپتالوں پر حملے نہ کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے اداروں نے غزہ میں ہسپتالوں پر حملے بند کرانے کے لیے عالمی برادری سے ہنگامی اقدامات کے لیے کہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ 36 روز میں ہسپتالوں پر 137 حملوں میں 521 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے سربراہ فلپ لازارینی غزہ میں اپنے ادارے کے کارکنوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
© UNRWA

فلسطینی ریاست کا حقیقی وجود انتہائی اہم ہے: فلپ لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تشدد کے دیرینہ سلسلے کو ختم کرنے کے لیے فلسطینیوں کی الگ ریاست کے تصور کو حقیقت کا روپ دینا ضروری ہے۔

غزہ کا الشفاء ہسپتال بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر بھی استعمال ہو رہا ہے۔
© WHO

غزہ کے ہسپتالوں پر حملے غیر انسانی اور قابل مذمت: گرفتھس

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بمباری کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ طبی مراکز میں یا ان کے قریب کسی بھی طرح کی جنگی کارروائیاں ناجائز ہیں جنہیں فوری بند ہونا چاہیے۔

سلامتی کونسل اجلاس کے شرکاء اسرائیل فلسطین بحران میں ہلاک ہونے والوں کے احترام میں خاموش کھڑے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

غزہ میں کچھ بھی اور کوئی بھی محفوظ نہیں، ڈبلیو ایچ او چیف

اسرائیل۔فلسطین بحران پر بات چیت کے لیے سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس ہوا جس میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں کوئی کہیں بھی محفوظ نہیں ہے اور علاقے میں صحت کا نظام منہدم ہونے کو ہے۔

انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک اپنے ادارے کی ترجمان روینہ شمداسانی کے ساتھ غزہ اور مصر کی سرحد پر واقع علاقے رفع کے پاس کھڑے ہیں۔
© OHCHR

اسرائیل فلسطین بحران: تُرک کا یرغمالی رہا کرنے اور جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے غزہ میں امداد پہنچانے، اسرائیل کے تمام یرغمالیوں کی رہائی اور علاقے میں پھنسے لوگوں کو درپیش ہولناک حالات کا دیرپا طور سے خاتمہ کرنے کے لیے جنگ بندی کی اپیل کو دہرایا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Jean-Marc Ferré

غزہ: ’انسانی امدادی وقفوں‘ کے لیے یو این سے رابطہ کرنا پڑے گا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری لڑائی میں مختصر مدتی وقفوں کے تمام منصوبوں پر اقوام متحدہ کی ہم آہنگی اور تمام فریقین کی رضامندی سے عمل ہونا چاہیے۔

غزہ پر دس اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری کے آثار ہر جگہ دیکھے جا سکتے ہیں۔
WHO

غزہ کے زیر محاصرہ مکینوں کی بقاء کے لیے جنگ

غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے باعث لاکھوں فلسطینی دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ گئے ہیں جنہیں خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ اقوام متحدہ و شراکت داروں کی جانب سے بھیجا گیا امدادی طبی قافلہ بھی فائرنگ کی زد میں آیا ہے۔