فلسطینی لوگوں سے یکجہتی کے عالمی دن پر امید کا پیغام
نیویارک سے یروشلم تک اور ہر جگہ اقوام متحدہ کے دفاتر میں 29 نومبر کو فلسطینی لوگوں سے یکجہتی کا عالمی دن منایا گیا۔
نیویارک سے یروشلم تک اور ہر جگہ اقوام متحدہ کے دفاتر میں 29 نومبر کو فلسطینی لوگوں سے یکجہتی کا عالمی دن منایا گیا۔
مشرق وسطیٰ کے بحران پر سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دنیا علاقے میں ہونے والی غیرمعمولی انسانی تباہی سے نظریں نہ پھیرے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے غزہ میں خونریزی کو روکنے اور ضروری امداد پہنچانے کے لیے 10 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔
نیویارک سٹی کی چہل پہل سے لے کر کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کارورا جنگل کے کنارے تک دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے دفاتر میں آج ان 101 امدادی کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو غزہ میں فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے غزہ میں بے گھر ہو جانے والے لوگوں کی زندگی کو تحفط دینے کے لیے لڑائی میں معقول وقفے کی اپیل کی ہے۔
حماس کے ہاتھوں اسرائیل میں 1,400 ہلاکتوں اور 240 افراد کو یرغمال بنائے جانے سے ایک ماہ بعد غزہ میں اسرائیل کی بم باری میں 10 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جہاں اقوام متحدہ کے اداروں نے جنگ زدہ لوگوں کی مدد کے لیے محفوظ رسائی دینے کی اپیل ہے۔