انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اپنے مؤقف سے آگاہ کر رہے ہیں۔
UN Photo/Paulo Filgueiras

اسرائیل فلسطین بحران: گوتیرش کا شہریوں کے تحفظ اور حملے بند کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ انہیں فلسطینی لوگوں کی جائز شکایات اور اسرائیل کے اپنی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا احساس ہے تاہم فریقین شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں اور خونریزی، نفرت اور تقسیم کا خاتمہ کریں۔

وسطی غزہ میں ایک عمارت شعلوں کی لپیٹ میں آئی ہوئی ہے۔
UN News/Ziad Taleb

مشرق وسطیٰ بحران میں یو این سفارتکاری اور امدادی کارروائیاں تیز

اسرائیل اور فلسطین تنازعے میں شدت کو فوری طور پر کم کرنے پر سلامتی کونسل کا اتوار کو بند کمرے میں اجلاس منعقد ہوا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے اور شراکت دار ضرورت مندوں کو امدادی خدمات پہنچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کا کہنا ہے کہ تشدد تنازعے کا حل نہیں اور مسئلے کے دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات کے نتیجے میں ہی امن کا حصول ممکن ہے (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Mark Garten

اسرائیلی آبادیوں پر فلسطینی عسکریت پسندوں کے حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فریقین سے کہا ہے کہ وہ ہر طرح کے حالات میں بین الاقوامی انسانی قانون پر عمل کرتے ہوئے شہریوں کا احترام کریں اور انہیں تحفظ دیں۔

مغربی کنارے پر واقع فلسطینی مہاجرین کا جنین کیمپ۔
© UNRWA/Dominiek Benoot

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تشدد کی نئی لہر کی مذمت

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ٹور وینزلینڈ نے اسرائیل کے زیرقبضہ مغربی کنارے میں حملوں کی نئی لہر کی مذمت کرتے ہوئے فریقین سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، ایسے واقعات کے ذمہ داروں کا محاسبہ کریں اور تشدد کے اس نامعقول سلسلے کو روکیں۔

سال 2023 کے لیے نوبل امن انعام کی حقدار ایران کی نرگس محمدی۔
© VOA

نرگس محمدی کا نوبل امن انعام خواتین کے حقوق کی جدوجہد کا اعتراف: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انعام یاد دہانی ہے کہ ایران سمیت کئی ممالک میں لڑکیوں کے حقوق کو سختی سے دبایا جا رہا ہے اور ان حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والی خواتین کو قید و بند کا سامنا ہے۔