انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی کے صدر ڈینس فرانسس مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مسئلے پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

غزہ پر یو این جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کا پہلا دن

اسرائیل۔فلسطین بحران پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا دو روزہ ہنگامی خصوصی اجلاس جمعرات کو شروع ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے متعدد ممالک کے نمائندوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور علاقے میں امدادی راہداریاں قائم کرنے پر زور دیا۔

غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں (فائل فوٹو)۔
© WHO/Ahmed Zakot

اسرائیل فلسطین بحران: غزہ میں سر چھپانے کو اب کوئی جگہ محفوظ نہیں

غزہ کا تنازع 19ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جہاں ایندھن، پانی اور طبی سازوسامان کی قلت کے باعث ہسپتال بند ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر زمینی حملے سےقبل ایک مرتبہ پھر لوگوں کو انخلا کے لیےکہا ہے جنہیں اب کہیں بھی پناہ میسر نہیں رہی۔

روسی سفیر ویزلے نیبنزیا نے اسرائیل فلسطین تنازعے اور غزہ کے بحران پر امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
UN Photo/Manuel Elías

سلامتی کونسل میں غزہ اور اسرائیل پر دو نئی قراردادیں بھی ناکام

غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے جنگ بندی کی دو قراردادوں کی ناکامی کے بعد بدھ کو امریکہ اور روس نے رائے شماری کے لیے اپنی اپنی قراردادیں پیش کیں لیکن یہ دونوں بھی سلامتی کونسل سے پاس ہونے میں ناکام رہی ہیں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اسرائیلی سفارت کار کے الزامات پر اپنا ردعمل دینے کے لیے آ رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

اسرائیلی سفارت کار کی تنقید پر سیکرٹری جنرل کا سخت ردعمل

اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیلی سفیر کے اس دعوے کو 'جھوٹا' قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل سے خطاب میں اسرائیل پر حماس کے حملوں کو جائز قرار دینے کی کوشش کی۔

اسرائیل فلسطین تنازعہ اور غزہ کے انسانی بحران پر بحث کے لیے پندرہ رکنی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔
UN Photo/Eskinder Debebe

اسرائیل فلسطین تناؤ اور غزہ کے انسانی بحران پر سلامتی کونسل کا اجلاس

اسرائیل اور فلسطین میں حالیہ تناؤ پر منگل کو سلامتی کونسل میں ایک اہم اجلاس جاری ہے جس میں 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے کیے گئے حملوں اور جواب میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں گھمبیر ہوتے انسانی بحران پر غور کیا جا رہا ہے۔

شمالی غزہ کے سب سے بڑی طبی مرکز الشفا ہسپتال کو بھی سازوسامان کی ضرورت ہے جہاں زخمی اور بیمار لوگوں کی تعداد گنجائش سے ڈیڑھ گنا بڑی گئی ہے۔
WHO/Occupied Palestinian Territory

غزہ: طبی عملہ مریضوں کو بے ہوش کیے بغیر جراحت پر مجبور

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) شمالی غزہ میں جاری بمباری کے باعث وہاں امدادی طبی سازوسامان تقسیم نہیں کر سکا۔ ادارے نے بڑے ہسپتالوں کو مدد پہنچانے کے لیے فوری جنگ بندی اور محفوظ راستے کی ضمانت مہیا کرنے کو کہا ہے۔

غزہ میں بے گھر ہونے والے خاندان عارضی ٹھکانے بنانے کے لیے جگہ دیکھ رہے ہیں۔
© UNRWA

اسرائیل فلسطین بحران: غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 5000 سے زیادہ ہوگئی

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5,087 ہو گئی ہے جبکہ 1,000 سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں۔ مصر سے تیسرا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے جبکہ امدادی ادارے جنگ بندی اور مزید مدد بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔