انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش صحافیوں کو اسرائیل فلسطین صورتحال اور ہیٹی اور ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

اسرائیل و فلسطین: یو این چیف کی بڑھتی جارحیت اور دہشگردی کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل اور فلسطین میں انسانی جانوں کے بڑھتے ہوئے ضیاع پر بات کرتے ہوئے شہریوں کے خلاف ہر طرح کے تشدد بشمول دہشت گری کے اقدامات کی کڑی مذمت کی ہے۔

''پاکبازی اور حجاب'' کے قوانین پر عمل نہ کرنے والی طالبات کو تعلیمی خدمات مہیا نہیں کی جائیں گی۔
Unsplash/Amir Hosseini

ایران احتجاجی مظاہرین پر مظالم بند کرے: یو این مشن

حقائق سے آگاہی کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ایک مشن نے کہا ہے کہ ایران احتجاجی مظاہرین کو کچلنے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں بند کرے اور اپنے تمام شہریوں کے حقوق کو برقرار رکھے۔

مغربی کنارے پر واقع فلسطینی مہاجرین کا جنین کیمپ۔
© UNRWA/Dominiek Benoot

جنین میں اسرائیلی آپریشن اور ہوائی حملے ممکنہ جنگی جرائم: ماہرین

اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جینن مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے، زمینی فوجی کارروائیاں اور کم از کم 12 فلسطینیوں کی ہلاکت بظاہر جنگی جرائم کی زمرے میں آتے ہیں۔

مغربی کنارے پر فلسطینی اور اسرائیلی علاقوں کے درمیان کھڑی کی گئی دیوار۔
UN News/Shirin Yaseen

جنین میں جاری اسرائیلی کارروائی پر اقوام متحدہ کو تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جینن کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں اسرائیل کے فضائی حملوں میں گنجان آباد مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔