انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

آئی او ایم کے سربراہ انتونیو ویٹورینو  نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو ملبے سے نکالنے والے بہادر امدادی کارکنوں کی قربانیاں کبھی بھلائی نہیں جائیں گی۔
IOM 2023/Enver Mohammed

زلزلہ متاثرین کو طویل عرصہ مدد درکار رہے گی، آئی او ایم سربراہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت کے سربراہ نے ترکیہ کے قدیم شہر انطاکیہ کے وسطی علاقے کا دورہ کیا اور عالمی برادری سے کہا کہ وہ گزشتہ مہینے آنے والے تباہ کن زلزلوں کے لاکھوں متاثرین کو امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ''اپنی کوششوں میں اضافہ کرے''۔

سیکرٹری جنرل نے اس حالیہ بات چیت کی میزبانی اور دونوں ممالک کے مابین بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے عوامی جمہوریہ چین کے کردار کو سراہا ہے۔
UN Photo/Mark Garten

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ معاہدے کا اعلان جمعہ کو سعودی عرب، ایران، اور چین نے بیجنگ سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

الیپو، شام: زلزلے سے متاثرہ ایک خاندان ایک سکول میں پناہ لیے ہوئے ہے۔
© UNICEF/Aaraf Watad

ترکیہ اور شام میں زلزلوں سے 850,000 سے زیادہ بچے بے گھر ہوئے ہیں

اقوام متحدہ کے اداروں نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے دو تباہ کن زلزلوں سے ایک ماہ بعد 850,000 سے زیادہ بچے اپنے ٹوٹے پھوٹے یا تباہ شدہ گھر چھوڑنے پر مجبور ہونے کے بعد بدستور بے خانماں ہیں اور لاکھوں لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش شام سے عراق واپس آنے والوں کے کیمپ میں لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
UNAMI/Sarmad Al-Safy

شام کے بدنام زمانہ کیمپ سے عراقیوں کی وطن واپسی ’مثالی‘ ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عراق کی جانب سے اپنے شہریوں کو شمال مغربی شام کے کیمپوں سے واپس بلانے کی ستائش کرتے ہوئے دیگر حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھی 'ذمہ داری لیں اور عملی قدم اٹھائیں'۔ ان کیمپوں میں رکھے گئے لوگوں پر داعش سے تعلق کا شبہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی سے بغداد میں ملاقات کی۔
UNAMI/Sarmad Al-Safy

چھ سال میں اپنے پہلے دورے کے دوران گوتیرش کا عراق سے اظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش چھ سال میں پہلی مرتبہ عراق کا دورہ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے ملک کے لوگوں، نئی حکومت اور اس کے پرعزم اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔