غزہ: یو این اداروں کی خواتین و بچوں کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
اقوام متحدہ کے تین اداروں کی سربراہوں نے غزہ کی جنگ میں خواتین اور بچوں کی حفاطت کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے تین اداروں کی سربراہوں نے غزہ کی جنگ میں خواتین اور بچوں کی حفاطت کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حماس کی قید میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اس معاہدے کے مثبت اثرات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے تیار ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ کے بعد ایک اور روزانہ 160 بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں یہ تعداد اس سے کہیں بڑھ سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کی لڑائی میں جتنی بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہو رہے ہیں اس کی حالیہ برسوں میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
غزہ کے الشفا ہسپتال سے 31 نومولود بچوں کو عالمی ادارہ صحت کی مدد سے محفوط جگہوں پر پہنچا دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ علاقے میں لوگوں کی مدد کے لیے جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے۔
غزہ میں دو سکولوں پر حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد پناہ گزین ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اداروں نے علاقے کی 23 لاکھ آبادی کو سنگین طبی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایندھن کی غیرمشروط اور باقاعدہ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ غزہ کا بحران روز بروز شدت اختیار کر رہا ہے جسے روکا نہ گیا تو یہ آگ خطے بھر میں پھیل سکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں نصف سے زیادہ طبی مراکز غیرفعال ہو چکے ہیں جبکہ بارشوں اور سردی کے موسم کی آمد پر علاقے میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی جانب سے حکومت کو انسانی حقوق کی پامالی روکنے کا حکم دیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے 'انرا' کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی غیرموجودگی سے تمام امدادی اقدامات خطرے میں پڑ گئے ہیں۔