انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

غزہ کے ایک تباہ حال گھر سے بچے اپنا سامان تلاش کر رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

اسرائیلی قبضوں پر عالمی عدالت انصاف سے مشاورت کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے غیرجانبدار انکوائری کمیشن نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے طلب کرنے کے لیے جنرل اسمبلی کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔

فضائی آلودگی سے شہریوں میں سانس کی شدید بیماریاں اور دیگر امراض جنم لے رہے ہیں۔
Unsplash/Mehrshad Rajabi

ایران پر امریکی پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی: ماہرین

ایران پر امریکہ کی پابندیاں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ وہاں مہاجرین اور افغان پناہ گزینوں سمیت ہر ایک کے لیے صحت اور زندگی کے حقوق کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ہیں جبکہ ان سے فضائی آلودگی جیسے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

روزمیری ڈی کارلو نے بتایا کہ ایران کی جوہری افزودگی پر دستیاب معلومات کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور مناسب وقت پر اس حوالے سے رپورٹ جاری کر دی جائے گی۔
UN Photo/Loey Felipe

ایران یورینیم کی ’تشویشناک‘ مقدار افزودہ کرنے میں مصروف: ڈی کارلو

ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کے بدلے میں اس کی جوہری تنصیبات کا صرف پُرامن مقاصد کے لیے استعمال یقینی بنانے کے لیے سلامتی کونسل کی 2015 میں منظور کردہ اہم قرارداد (2231) پر عملدرآمد میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ 

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے زبردستی اپنے گھر سے نکالے جانے کے بعد یہ فلسطینی خاندان مہاجر کیمپ میں رہنے پر مجبور ہے۔
© NOOR/Tanya Habjouqa

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد میں ریکارڈ اضافہ: ماہرین انسانی حقوق

اقوام متحدہ کے مقرر کردہ انسانی حقوق کے آزاد ماہرین نے اِس سال مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد اور اسرائیلی فوج کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت کی ہے۔

یمن کے ایک تباہ حال سکول کے کمرہ جماعت میں بچے جمع ہیں۔
© UNOCHA/Giles Clarke

یمن خانہ جنگی میں 11,000 سے زیادہ بچے ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں: یونیسف

2015 میں شروع ہونے والی یمن کی جنگ میں روزانہ اوسطاً چار اور مجموعی طور پر 11,000 سے زیادہ کم عمر لڑکے اور لڑکیاں ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔ تاہم اقوام متحدہ میں بچوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

بائیس سالہ مھاسا امینی کی ایرانی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد ایرانی خواتین کے حقوق کے لیے دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے۔
Unsplash/Artin Bakhan

ایران میں احتجاج کرنے والے کو پھانسی دینے کی مذمت

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین نے ایران میں جاری ملک گیر مظاہروں میں شریک ایک 23 سالہ شخص کو پھانسی دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی فنکاروں کو ایسے جرائم کا مرتکب قرار دینے پر تشویش ظاہر کی ہے جن کی سزا موت ہے۔