انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

عالمی

برص انسانی جسم میں میلانن پگمنٹ کی کمی کے باعث جنم لیتی ہے جس سے جلد، بالوں اور آنکھوں کی رنگت متاثر ہوتی ہے۔
WFP

البنزم کے شکار افراد کی ہر شعبہِ زندگی میں شمولیت ہونی چاہیے: یو این

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی ایک ماہر نے کہا ہے کہ برص (البنزم) میں مبتلا افراد کی ہر شعبہ زندگی میں وسیع تر شمولیت سے ان کے لئے خوف اور امتیازی سلوک سے پاک زندگی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

نفرت انگیزی چاہے آن لائن ہو یا آف لائن اس سے جمہوریت اور انسانی حقوق کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
Unsplash/Dan Edge

نفرت انگیزی کے خلاف اقدامات میں خواتین کی شرکت بڑھانے کا پروگرام

نسل کشی کی روک تھام کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مشیرِ خاص کے دفتر (او ایس اے پی جی) نے ایک نیا اقدام شروع کیا ہے جس کا مقصد نفرت پر مبنی اظہار کے خلاف خواتین کے کردار کو بڑھانا اور تشدد کی ترغیب کو روکنا ہے جو سفاکانہ جرائم کا سبب بن سکتی ہے۔

گوئٹے مالا میں 36 سالہ طویل خانہ جنگی کے دوران فوج نے سپر زارکو چوکی پر مقامی خواتین کو جنسی غلام بنائے رکھا (فوٹو اپریل 2018)۔
UN Women/Ryan Brown

گزشتہ دہائی میں بھی خواتین کو تعصب کا سامنا رہا: یو این رپورٹ

اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں خواتین کے خلاف تعصب کی سطح میں کوئی کمی نہیں آئی اور دنیا بھر میں ہر 10 مردوخواتین میں سے نو اب بھی ایسے تعصبات کے مالک ہیں۔

حال ہی ٹویٹر کی ملکیت بدلنے سے سماجی رابطے کی اس مقبول پلیٹ فارم پر نفرت آمیز مواد میں اضافہ ہوا ہے۔
© Unsplash

غلط اطلاعات کی روک تھام میں بااعتبار سوشل میڈیا ضروری: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اطلاعاتی دیانت کو فروغ دینے سے متعلق ایک اہم رپورٹ کے اجرا پر کہا ہے کہ ممالک کو آن لائن نفرت اور جھوٹ کے پھیلاؤ سے عالمی سطح پر ہونے والے شدید نقصان سے نمٹنا ہو گا۔

فجی کے ساحل سمندر کا ایک منظر۔
© Unsplash/Alec Douglas

سمندر زندگی کی بنیاد جس کے تحفظ کی ضرورت ہے: گوتیرش

دنیا بھر میں مچھلیوں کے ایک تہائی سے زیادہ ذخائر میں ںاپائیدار انداز میں ماہی گیری کی جاتی ہے۔ یہ انسانی سرگرمی سے سمندروں کو ہونے والے نقصان کی صرف ایک مثال ہے جو کرہ ارض کے 70 فیصد سے زیادہ حصے کا احاطہ کرتے ہیں۔

انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک ویانا اعلامیہ اور انسانی حقوق کونسل کے قیام کی یاد میں ہونے والے سمپوزیم سے خطاب کر رہے ہیں۔
UNIS Vienna

سب کے لیے برابر انسانی حقوق کی منزل ابھی دور، وولکر تُرک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ تمام لوگوں کے لئے انسانی حقوق کا مکمل حصول ایک "مسلسل عمل" ہے اور دنیا کو اس حوالے سے ہونے والی "غیرمعمولی پسِ رفت" پر قابو پانے کے لئے اپنے سوچ کو تبدیل کرنا اور اسے بہتر بنانا ہو گا۔

تھائی لینڈ میں ایک مکینک شمسی توانائی کے ایک پینل کی دیکھ بھال کرتے ہوئے۔
© ADB

پائیدار توانائی کے اہداف کے حصول کی موجودہ کوششیں ناکافی

اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا پائیدار ترقی کے ساتویں ہدف کے حصول کے لئے درست راہ پر گامزن نہیں ہے۔ اس ہدف کا تعلق تمام انسانوں کے لئے سستی اور قابل بھروسہ توانائی تک رسائی یقینی بنانے سے ہے۔