کاپ 29: قابل تجدید توانائی کے حصول میں غریبوں کا استحصال زیر بحث
آذربائیجان میں جاری اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس (کاپ 29) کے تیسرے روز بجلی سے چلنے والی گاڑیوں اور شمسی توانائی کے پینلوں میں استعمال ہونے والی دھاتوں کے حصول میں مقامی اور غریب لوگوں کو استحصال سے بچانے کا معاملہ زیربحث رہا۔