انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی

روانڈا میں تتسی نسل کشی کے متاثرین کی یاد میں اس سال منعقد ہونے والی تقریب کا ایک منظر۔
UN News/Eugene Uwimana

نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کا احترام ضروری، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ تقسیم، بداعتمادی اور تشدد سے بھری دنیا میں نسل کشی کا عفریت اب بھی منڈلا رہا ہے۔ اس جرم کا خاتمہ کرنے کے لیے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلوں کا احترام کرنا ہو گا۔

شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء میں حِنا (مہندی) کو متبرک حیثیت حاصل ہے۔
IRIN/Kamila Hyatt

یونیسکو: مہندی کے نقش و نگار سمیت 63 فنون ثقافتی ورثہ قرار

مہندی سے نقش و نگار بنانا، روانڈا کا اینورے رقص، پرتگال میں گھڑ سواری کا مخصوص فن، تھائی لینڈ کا ٹوم یم سوپ اور جاپان میں چاول کی پھپھوندی سے شراب بنانے کا علم اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کے غیرمادی عالمی ورثے کا حصہ بن گئے ہیں۔

یو این ایف پی اے نے بحران زدہ علاقوں میں ہزاروں دائیوں اور طبی ٹیموں کے نیٹ ورک قائم کیے ہیں۔
© UNFPA Peru

بحران زدہ علاقوں میں جنسی و تولیدی صحت کے لیے 1.4 ارب ڈالر کی اپیل

جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) نے آئندہ برس بحرانوں کا شکار 57 ممالک میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور بہبود کو تحفظ دینے کے لیے 1.4 ارب ڈالر کے امدادی وسائل کی اپیل کی ہے۔

اشیا کی تجارت میں 2 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی تاہم یہ 2022 کے مقابلے میں کم ہے۔
UNCTAD/Jan Hoffmann

پھلتی پھولتی عالمی تجارت کو متوقع امریکی درآمدی محصولات سے خطرہ

رواں سال بین الاقوامی تجارت کا حجم ریکارڈ 33 ٹریلین ڈالر رہے گا جبکہ آئندہ برس تجارتی مخاصمت، ارضی سیاسی تناؤ اور تبدیل ہوتی پالیسیوں کے باعث دنیا کا ممکنہ معاشی منظرنامہ زیادہ بہتر دکھائی نہیں دیتا۔

ارجنٹائن میں تمباکو کے ایک کھیت میں کسان کام کر رہے ہیں۔
© ILO/Gastón Chedufau

دنیا بھر میں زمینی انحطاط سے 23 ٹریلین ڈالر نقصان کا خطرہ

اقوام متحدہ نے نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ وہ کاروباری اور مالیاتی حکمت عملی میں پائیدار ارضی انتظام یقینی بنائے کیونکہ زمینی بنجر پن کے باعث 2050 تک دنیا کو 23 ٹریلین ڈالر کے نقصان کا خطرہ ہے جسے صرف 4.6 ٹریلین ڈالر خرچ کر کے روکا جا سکتا ہے۔ 

سدھیش ساکورے پونا انڈیا میں کسانوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
UNCCD

زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کی کوشش کرنے والے باہمت لوگوں کی کہانیاں

زمبابوے میں ایک ارب درخت لگانے، مالی میں مورنگا درخت کی مصنوعات برآمد کرنے اور کوسٹا ریکا میں پینگوئن کے تحفظ نامی ایک بورڈ گیم تیار کرنے جیسی کامیاب کوششیں کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کو اقوام متحدہ نے بنجرپن، زمین کی خرابی اور خشک سالی کے خلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کرنے پر تسلیم کیا ہے۔

رواں سال کے پہلے نو ماہ میں دنیا بھر میں 111 میں سے 60 بڑے سیاحتی مقامات پر لوگوں کی آمد میں 2019 کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
© Unsplash/Markus Spiske

موجودہ بحرانوں کے باوجود عالمی سیاحت پر کووڈ کے منفی اثرات کا خاتمہ

اقوام متحدہ کے ادارہ سیاحت (یو این ٹورازم) نے بتایا ہے کہ معاشی، جغرافیائی اور موسمیاتی مسائل کے باوجود عالمی سیاحت رواں سال کے اختتام پر کووڈ وبا کے منفی اثرات سے پوری طرح نکل آئے گی۔