انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی

زندگی کے ہر مرحلے پر غریب افراد میں خواتین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔
© UNICEF/Magray

دنیا میں دو ارب خواتین کسی بھی طرح کے سماجی تحفظ سے محروم

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (یو این ویمن) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کی بڑی تعداد کو مالی تعاون سے لے کر صحت اور پینشن تک سماجی تحفظ کی بہت سی خدمات تک رسائی نہیں ہے جس کے باعث وہ غربت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

پاکستانی صوبہ پنجاب کے علاقہ جامپور میں کم سن بچیاں پانی بھر کر لا رہی ہیں۔
© UNICEF/Juan Haro

صنفی مساوات کے لیے بچیوں کے حقوق پر کام کرنا ضروری، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لڑکیاں موسمیاتی بحران، جنگوں اور غربت سے غیرمتناسب طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔ انہیں اپنی پوری صلاحیتوں سے کام لینے اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

نئی ٹیکنالوجی کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے سے بچوں کو لاحق کئی طرح کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے خطرات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
© UNICEF/Karel Prinsloo

ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کے جنسی استحصال میں اضافہ، رپورٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ماحول میں بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی اور استحصال میں شدت آ گئی ہے اور ہر سال تیس کروڑ سے زیادہ بچے اس کا نشانہ بنتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملوں میں بچ جانے والے افراد جنہیں ہیباکوشا کہا جاتا ہے سے ملاقات کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
UN Photos/Ichiro Mae

نوبیل امن انعام ملنے پر جاپانی تنظیم کو گوتیرش کی مبارکباد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی جاپان کی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کو امن کا نوبیل انعام دیے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

روس کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی غیرجانبدار ماہر ماریانا کازارووا۔
UN News/Dominika Tomaszewska-Mortimer

روس اور سوڈان پر انسانی حقوق کے ماہرین کی مدت میں توسیع

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے روس میں اپنی غیرجانبدار ماہر ماریانا کازارووا کی ذمہ داریوں میں مزید ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے ملکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے نمائندوں سے مکمل اور بلاامتیاز تعاون کو یقینی بنائیں۔

سوڈان کے ایک ایئرپورٹ پر ریفریجریٹر لگے ٹرک ہیضہ کی ویکسین کی کھیپ وصول کرنے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔
© UNICEF/Elfatih

اموات کی روک تھام کے لیے ویکسین کی تیاری و تقسیم پر سرمایہ کاری ضروری

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری اور تقسیم پر مزید سرمایہ کاری کی بدولت جراثیم کش ادویات کے خلاف جراثیمی مزاحمت (اے ایم آر) سے ہونے والی اموات کو روکا جا سکتا ہے۔

بچوں کو تشدد سے لاحق خطرات ایک عالمگیر مسئلہ ہےجو جغرافیائی اور سماجی۔معاشی حدود سے ماورا ہے۔
UN Photo/Eric Kanalstein

دنیا کے ایک ارب بچوں کو تشدد اور استحصال کا سامنا، یو این رپورٹ

بچوں کے خلاف تشدد کے مسئلے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی نجات مالا مجید نے کہا ہے کہ دنیا میں ایک ارب بچے کئی طرح کے تشدد، استحصال اور بدسلوکی کا سامنا کر رہے ہیں۔

نینسن ایوارڈ کی عالمی فاتح برازیل سے تعلق رکھنے والی سسٹر روزیٹا میلیسی۔
© UNHCR/Marina Calderon

پناہ گزینوں کے حقوق پر قائدانہ کردار پر خواتین نینسن ایوارڈ کی حقدار قرار

ایک راہبہ، انسانی حقوق کی کارکن، ایک سماجی منتظم، رضاکار امدادی کارکن اور بے ریاستی حیثیت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی ایک خاتون نے 'یو این ایچ سی آر' کا نینسن رفیوجی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

دنیا کے بیشتر حصوں میں بچوں کو ذہنی صحت کی خدمات تک خاطر خواہ رسائی نہیں ہے۔
© UNICEF/Aleksey Filippov

دنیا کا ہر ساتواں کم عمر فرد کسی نہ کسی ذہنی مسئلے کا شکار، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں 10 تا 19 سال عمر کا ہر سات میں سے ایک بچہ ذہنی مسائل کا شکار ہے جن میں اعصابی خلل، ذہنی دباؤ اور اختلال نمایاں ہیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹام فلیچر اوچا کے نئے سربراہ ہونگے۔
© Matt & Lena Photography

سابق برطانوی سفارتکار ٹام فلیچر یو این امدادی ادارے ’اوچا‘ کے سربراہ مقرر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹام فلیچر کو ہنگامی امدادی امور کے لیے ادارے کے رابطہ دفتر (اوچا) کا انڈر سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔