انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

روس یوکرین کے جوہری اثاثوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، زیلنکسی

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس ان کے ملک کی جوہری تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اگر جوہری بجلی گھروں پر حملے ہوئے یا ان میں حادثات پیش آئے تو اس سے بہت بڑی تباہی جنم لے گی۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی نرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

غزہ بحران میں اسرائیلی حکومت کا اصلی چہرہ بے نقاب، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں دنیا نے اسرائیلی حکومت کا اصل چہرہ دیکھا جس نےگیارہ ماہ میں خواتین اور بچوں سمیت 41 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔

ترکیہ کے صدر طیب اردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

اردوان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے مقصد کی تکمیل میں ناکام ہو گیا ہے اور بتدریج ایک غیرفعال ادارہ بنتا جا رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

امریکہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا، بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انسانی جذبے کی مضبوطی اور مفاہمت کی طاقت جنگوں کو ختم کر سکتی ہیں اور دور حاضر میں جاری بدترین تنازعات سے بھی بہتری کی راہ نکالی جا سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر فائلیمن یانگ افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Laura Jarriel

ہتھیاروں کی بجائے امن اور خوشحالی پر توجہ دیں، فائلیمن یانگ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسلحے کے ڈھیر جمع کرنے کے بجائے اپنے لوگوں کے لیے امن اور ان کی بہبود کی خاطر مشترکہ اقدامات پر توجہ دیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

دنیا کو درپیش مسائل اور عدم استحکام کا خاتمہ عالمی تعاون کا متقاضی، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش بڑے مسائل پر قابو پانے کی خاطر عدم احتساب، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور غیریقینی حالات سے نمٹنا اور اس مقصد کی خاطر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہو گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر فائلیمن یانگ ’کانفرنس برائے مستقبل‘ کے اختتام کا رسمی اعلان کر رہے ہیں۔
UN WebTV image

کانفرنس برائے مستقبل کا جوش برقرار رکھیں، صدر یو این جنرل اسمبلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مستقبل کی کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں اور وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فیصلہ اقدامات کی جانب پیش رفت کو برقرار رکھیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے طبی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی سے ان کی صحت و زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
© UNICEF/Giacomo Pirozzi

دنیا میں 1.3 ارب نوعمر افراد ذہنی مسائل کا شکار، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ ہر سات نوعمر افراد میں سے کم از کم ایک ذہنی مسائل کا شکار ہے اور دنیا بھر میں ایسے 1.3 ارب نوجوانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر پر سورج طلوع ہو رہا ہے۔
UN Photo/Manuel Elías

جانیے اقوام متحدہ میں کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے؟

عالمی رہنما اور مختلف شعبوں کے نمایاں ماہرین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جو دنیا کو مزید صحت مند بنانے سے لے کر جوہری ہتھیاروں کی تیاری روکنے تک بہت سے امور اور مسائل پر بات چیت کریں گے۔

کانفرنس برائے مستقبل کے ’ایکشن ڈے‘ کے سیشن کا ایک منظر۔
UN Photo/Loey Felipe

یو این کے معاہدہ برائے مستقبل کی دی عالمی رہنماؤں نے متفقہ منظوری

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر آج شروع ہونے والی مستقبل کی کانفرنس میں عالمی رہنماؤں نے 'مستقبل کے معاہدے' کی متفقہ منظوری دے دی ہے جس میں دنیا کو درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے نئی سمت بندی کا عہد کیا گیا ہے۔