انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤرو (میز پر بائیں سے تیسرے نمبر پر) سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس ماہ سلامتی کونسل کی صدارت روس کے پاس ہے۔
UN Photo/Loey Felipe

عالمی نظام: سلامتی کونسل میں روس اور امریکہ کی ایک دوسرے پر کڑی تنقید

عالمی سطح پر منقسم سیاسی منظر نامے کی عکاسی آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ہوئی جہاں ارکان نے 'مزید منصفانہ، جمہوری اور پائیدار عالمی نظام کی خاطر کثیرفریقی تعاون' کے موضوع پر اجلاس میں ایک دوسرے کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس سال ’نیلسن منڈیلا ڈے‘ کا خاص موضوع ہے 'غربت اور عدم مساوات کا خاتمہ کرنا اب بھی انسان کے بس میں ہے'۔
Unsplash/John-Paul Henry

غربت اور عدم مساوات کے خلاف منڈیلا کی جدوجہد کو خراج تحسین

اقوام متحدہ نے جنوبی افریقہ کے پہلے منتخب جمہوری صدر نیلسن منڈیلا کی زندگی اور میراث کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اپنے ملک میں نسلی عصبیت کے دور میں آزادی کی خاطر اپنی طویل جدوجہد سے دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کیا۔

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد چاڈ میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں بچوں سے مل رہی ہیں۔
© Annour Halal

انٹرویو: پائیدار ترقی کے حصول میں قائدانہ عزم کی ضرورت، امینہ محمد

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی مقررہ مدت ختم ہونے میں صرف چھ سال باقی ہیں جبکہ اب تک 17 فیصد ہدف ہی قابل رسائی نظر آتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے ہر شعبے میں قائدانہ کردار کی ضرورت ہے۔

دس سالہ فرزانہ ایک کمرے کے اپنے گھر میں پڑھائی کرتے ہوئے۔ افغانستان کے موجودہ حکمرانوں (طالبان) نے لڑکیوں پر پرائمری تعلیم کے بعد مزید تعلیم کے حصول پر پابندی لگا رکھی ہے۔
© UNICEF/Sharifa Khan

عالمی تعلیمی بحران کا خاتمہ انقلابی تبدیلیوں کا متقاضی، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ تعلیم کا عالمی بحران اس شعبے میں ڈرامائی تبدیلی کا تقاضا کرتا ہے تاکہ مزید پرامن، مستحکم اور منصفانہ دنیا تشکیل دی جا سکے۔

بصارت سے محروم کیمرون کے گلیوم انٹاگانا جونیئر اپنے گائیڈ ڈونارڈ نڈیم نیمواء کے ساتھ پریکٹس کر رہے ہیں۔ گلیوم پیرس پیرالمپکس میں دوڑوں کے مقابلے میں حصہ لینگے۔
© IPC

پیرس پیرالمپکس میں حصہ لینے کے لیے پناہ گزینوں کی آٹھ رکنی ٹیم تیار

پیرس پیرا لمپکس گیمز میں صرف 50 دن باقی ہیں۔ انٹرنیشنل پیرا لمپک کمیٹی (آئی پی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ان کھیلوں میں آٹھ کھلاڑیوں اور ان کے ساتھ دوڑنے والے ایک رہنما پر مشتمل پناہ گزینوں کی ٹیم بھی شریک ہو گی۔ یہ ان کھیلوں میں حصہ لینے والا پناہ گزین کھلاڑیوں کا اب تک سب سے بڑا دستہ ہے۔

انڈیا، انڈونیشیا، نائجیریا، پاکستان اور امریکہ سمیت 126 ممالک کی آبادی میں 2054 تک اضافہ ہوتا رہے گا۔
© Unsplash/Shashank Hudkar

رواں صدی میں دنیا کی آبادی دس ارب سے تجاوز کر جائے گی، یو این رپورٹ

دنیا کے ایک چوتھائی لوگ ایسے ممالک میں رہتے ہیں جہاں آبادی میں مزید اضافے کی گنجائش نہیں رہی۔ اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ سابقہ اندازے سے برعکس دنیا کی آبادی رواں صدی میں ہی اپنے عروج پر پہنچ جائے گی۔