گوتیرش کا بڑھتی عالمی حدت کے مسئلے سے نمٹنے کے اقدامات پر زور
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے دنیا بھر کے لوگوں کو شدید گرمی کے تباہ کن اثرات سے تحفظ دینے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا ہے جبکہ عالمی حدت میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے دنیا بھر کے لوگوں کو شدید گرمی کے تباہ کن اثرات سے تحفظ دینے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا ہے جبکہ عالمی حدت میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے۔
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے پیرس اولمپکس کی پرچم برداری کے لیے منتخب ہونے والے پناہ گزین کھلاڑیوں سنڈی گامبا اور یحییٰ الغوطانی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ نسل پرستی، غربت اور عدم مساوات کا خاتمہ کرنا انسان کے اختیار میں ہے اور آنے والی نسلوں کو بہتر دنیا دینے کے لیے تمام لوگوں کو اپنی یہ ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔
عالمی سطح پر منقسم سیاسی منظر نامے کی عکاسی آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ہوئی جہاں ارکان نے 'مزید منصفانہ، جمہوری اور پائیدار عالمی نظام کی خاطر کثیرفریقی تعاون' کے موضوع پر اجلاس میں ایک دوسرے کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اقوام متحدہ نے جنوبی افریقہ کے پہلے منتخب جمہوری صدر نیلسن منڈیلا کی زندگی اور میراث کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اپنے ملک میں نسلی عصبیت کے دور میں آزادی کی خاطر اپنی طویل جدوجہد سے دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کیا۔
پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی مقررہ مدت ختم ہونے میں صرف چھ سال باقی ہیں جبکہ اب تک 17 فیصد ہدف ہی قابل رسائی نظر آتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے ہر شعبے میں قائدانہ کردار کی ضرورت ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ دو کلوگرام وزنی کمپیوٹر تیار کرنے میں 800 کلوگرام خام مال استعمال ہوتا ہے؟ یا گزشتہ سال بٹ کوائن کی ڈیٹا مائننگ کے لیے درکار توانائی کی مقدار 121 ٹیرا واٹ تک پہنچ گئی تھی جو چھوٹے ممالک میں ہر سال استعمال والی توانائی سے بھی زیادہ ہے۔
پائیدار ترقی پر اقوام متحدہ کا اعلیٰ سطحی فورم (ایچ ایل پی ایف) 8 جولائی سے نیویارک میں شروع ہو رہا ہے جس میں 2030 تک دنیا میں نمایاں بہتری لانے کی غرض سے رکن ممالک کے منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔