انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سائبر سپیس میں بڑھتے ہوئے خطرات پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

ڈیجیٹل ذرائع کے غلط استعمال سے سائبر سپیس کو خطرات لاحق، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی معیشتوں اور معاشروں میں انقلاب برپا کر رہی ہے لیکن اس کے بطور ہتھیار استعمال سے انسانوں اور کرہ ارض کے لیے خطرات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

پاکستان چھوڑنے کا کا حکم ملنے کے بعد ایک افغان پناہ گزین بچہ اپنے خاندان کے ساتھ وطن روانگی کا منتظر بیٹھا ہے۔
© WFP/Rana Deraz

پناہ گزینوں کی ہمت و حوصلہ کو تسلیم کیا جانا چاہیے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جنگوں، موسمیاتی ابتری اور اتھل پتھل کے باعث 12 کروڑ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں جنہیں تحفظ اور مدد فراہم کرنے کی کوششوں میں اضافہ کرنا ہو گا۔

سوڈان کے ہسپتال کا ایک وارڈ۔ بین الاقوامی قوانین کے تحت طبی سہولیات کو جنگوں کے دوران بھی تحفظ حاصل ہے۔
© WHO/Lindsay Mackenzie

جنسی مظالم کے شکار افراد کے لیے مناسب طبی دیکھ بھال اہم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے واضح کیا ہے کہ طبی مراکز کا تحفظ بین الاقوامی انسانی قانون کا بنیادی اصول ہے اور دوران جنگ اس کی پاسداری تمام متحارب فریقین پر لازم ہے۔

بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں قائم روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کے سکول کی ایک بچی کمرہ جماعت میں بیٹھی ہے (فائل فوٹو)۔
© UNHCR/Kamrul Hasan

پناہ گزینوں کے حقوق سلب کرنے والے ضوابط سے اجتناب پر زور

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے دنیا بھر کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کا خیرمقدم کریں اور ایسی پالیسیاں اختیار کرنے سے گریز کریں جن سے ان کے حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

رضا کار یونان کے ساحل پر کشتیوں کے ذریعے پہنچنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی مدد کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Ashley Gilbertson

پناہ گزینوں کے بارے میں تین چوتھائی لوگ ہمدردی کے حامل، سروے

بعض مغربی ممالک میں پناہ گزینوں کے حوالے سے رویوں میں سختی آئی ہے لیکن تین چوتھائی لوگ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ جنگ یا مظالم سے تنگ آ کر ہجرت کرنے والوں کو دوسرے ممالک میں پناہ ملنی چاہیے۔

مڈگاسکر میں بنجرپن کی روک تھام کے لیے سیسل کے پودے لگائے گئے ہیں۔
UN News/Daniel Dickinson

دنیا کو بچانے کے لیے زمین کی غارت گری روکیں، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے دنیا پر زور دیا ہے کہ زرخیز زمینوں کی تباہی کو روک کر زندگیوں، روزگار اور ماحولیاتی نظام کو تحفظ دینے کے اقدامات کیے جائیں۔

انسداد نسل کشی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر ایلس ڈیریٹو سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر رہی ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

انسداد نسل کشی پر یو این چیف کی مشیر کا نفرت انگیزی کے خلاف انتباہ

انسداد نسل کشی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر ایلس ڈیریٹو نے خبردار کیا ہے کہ نفرت پر مبنی اظہار سے عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے اور معاشروں کے کمزور ترین طبقات اس کا عام اور آسان شکار ہیں۔

حکام کو خبر ہونے پر ایتھوپیا میں ایک بچی کے ’ختنے‘ روک دیے گئے۔
© UNICEF/Mulugeta Ayene

بیرون ملک زنانہ ختنے کرانے پر یو این اداروں کو تشویش

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ خواتین کے جنسی اعضا کی بریدگی (ایف جی ایم) کے خلاف عالمگیر جدوجہد بعض لڑکیوں کو بیرون ملک بھیج کر ان پر یہ عمل کروائے جانے کے سبب متاثر ہو رہی ہے۔