انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی

جنگلوں میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی بھی قدرتی ماحول کے بگاڑ کا سبب بن رہی ہے۔
Ales Krivec/Unsplash

ناکافی قانون سازی قدرت کے خلاف جرائم کی روک تھام میں رکاوٹ

فطرت کے خلاف جرائم کو روکنے اور ان کا ارتکاب کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کی عالمی کوششیں ممالک اور خطوں کے مابین ماحولیاتی تحفظ کے قوانین میں پائے جانے والے فرق کے باعث مطلوبہ نتائج نہیں دے رہیں۔

نیو یارک کے واشنگٹن سکویئر پارک میں گزشتہ سال ہونے والی پرائڈ پریڈ کا ایک منظر۔
© Unsplash/Shavnya.com

انسانی وقار جنسی و صنفی رحجانات سے بالاتر ہونا چاہیے، گوتیرش

ہم جنس پرستوں، دو جنسی رحجانات کے حامل اور ٹرانس جینڈر افراد سے نفرت کے خلاف عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے تمام لوگوں کا احترام، وقار اور ان کے انسانی حقوق یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

صومالیہ میں اندرون ملک نقل مکانی پر مجبور لوگوں میں خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔
© WFP/Patrick Mwangi

اندرون ملک مہاجرت پر مجبور لوگوں کی تعداد ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ

قدرتی آفات اور جنگوں کے باعث بڑی تعداد میں لوگ اندرون ملک بے گھر ہو رہے ہیں۔ 2023 کے آخر تک دنیا بھر میں ایسے لوگوں کی تعداد 7 کروڑ 59 لاکھ تھی جو تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔

کینیا کا مسائی مارا نیشنل پارک۔
Unsplash/David Clode

قدرت اور جنگلی حیات کو سمگلنگ سے خطرہ لاحق، یو این او ڈی سی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ دنیا میں ہر سال جنگلی حیات کی 4,000 قیمتی انواع کی غیر قانونی تجارت ہو رہی ہیں جس سے فطرت، روزگار اور صحت عامہ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

کینیڈا کے ایک پارک میں سوانا چڑیا کیڑوں سے بھری چونچ کے ساتھ۔
Pete Nuij/Unsplash

ہجرتی پرندوں کے عالمی دن پر حشرات کے تحفظ کا عزم

جنگلات میں کمی، کیڑے مار ادویات کے حد سے زیادہ استعمال، کیمیائی کھادوں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں حشرات اور ان پر انحصار کرنے والے ہجرتی پرندوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نیروبی میں صحافیوں سے بات کر رہے ہیں۔
UN Photo/Duncan Moore

عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ انسانیت کو کئی طرح کے بحرانوں کا سامنا ہے اور پائیدار ترقی خطرات کا شکار ہے۔ ان حالات میں عالمگیر مسائل کو حل کرنے کے لیے کثیرفریقی طریقہ ہائے کار سے موثر طور پر کام لینا ہو گا۔

ایک خاندان پیدل چل کر وینزویلا سے برازیل کی سرحد عبور کر رہا ہے۔
© IOM/Gema Cortes

مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم

عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ تارکین وطن کی جانب سے بھیجی جانے والی رقومات کا ان کے آبائی ممالک کی مجموعی قومی پیداوار کی ترقی میں کردار وہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے بھی بڑھ گیا ہے۔