انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی

چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک (ایس آئی ڈی ایس) کی چوتھی کانفرنس غرب الہند کے ملک اینٹیگوا اینڈ باربوڈا میں منعقد ہو رہی ہے۔
UN Photo/Eskinder Debebe

سڈز 4 کانفرنس: قرضوں میں جکڑے ممالک کو وسائل درکار، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک قرض کے بوجھ تلے دبے ہیں جنہیں پائیدار ترقی کے لیے درکار بین الاقوامی مالیاتی وسائل تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہو گی۔

ایس آئی ڈی ایس کی چوتھی عالمی کانفرنس اینٹیگوا اینڈ باربوڈا میں پیر کو شروع ہو گئی ہے جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش (بائیں سے چوتھے نمبر پر) بھی شریک ہیں۔
UN Photo

سڈز 4 کانفرنس: مستقبل کے لائحہ عمل پر غوروخوص شروع

چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک (ایس آئی ڈی ایس یا سڈز) کی چوتھی عالمی کانفرنس اینٹیگوا اینڈ باربوڈا میں شروع ہو گئی ہے جس میں ان ممالک کو بڑے عالمی مسائل کا مقابلہ کرنے اور پائیدار ترقی میں مدد دینے کے لیے ایک دلیرانہ اور انقلابی لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

نائیجریا میں مسلح گروہوں کے حملوں میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے زیر استعمال گاڑیاں تباہ ہوئی کھڑی ہیں۔
UN Nigeria

سلامتی کونسل: امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کی قرارداد منظور

سلامتی کونسل نے امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو تحفظ دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے جس میں مسلح تنازعات کے تمام فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے ایک گاؤں میں ایک لڑکی بچے کو اٹھائے صحت عامہ کے مقامی مرکز کی طرف جا رہی ہے۔
© UNICEF/Shehzad Noorani

موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر ناکافی تحقیق

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک جامع جائزے میں ملیریا، ڈینگی، ککرے، اور گرم مرطوب علاقوں میں پائی جانے والی دوسری بیماریوں پر موسمیاتی تبدیلی کے مکمل اثرات کو سمجھنے میں خلاء کا انکشاف ہوا ہے۔

قازقستان کے ریگستانوں میں چکاروں کی تعداد پچیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
Press service of the Ministry of Ecology and Natural Resources of Kazakhstan.

حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن: ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ

کرہ ارض پر جانوروں، پودوں اور خوردبینی جرثوموں کے تنوع کو قدرتی ماحول میں لائی جانے والی تبدیلیوں، شہروں کی بڑھتی آبادی، فطری وسائل کے حد سے زیادہ استعمال، آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

بہتر زندگی کی تلاش میں ہجرت پر مجبور نوجوانوں کا یہ ٹولہ صحرائے جبوٹی سے گزر رہا ہے (فائل فوٹو)۔
IOM/Andi Pratiwi

طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی

بین الاقوامی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے کہا ہے کہ ترک وطن 21ویں صدی کا اہم ترین مسئلہ ہے اور لوگوں کو محفوظ طور سے نقل مکانی میں مدد دینے کے لیے مہاجرت کے باقاعدہ راستے بنانا ضروری ہیں۔