انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نیو یارک کے نیو سکول میں صنفی مساوات پر زور دیتے ہوئے (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Mark Garten

امن و خوشحالی کے لیے فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت ضروری، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہےکہ خواتین کو حقوق کی فراہمی منصفانہ، پُرامن اور خوشحال معاشروں کی تشکیل کا ثابت شدہ راستہ ہے۔ اس مقصد کے لیے فیصلہ سازی اور قیادت میں خواتین کی شمولیت بڑھانا ہو گی۔

گزشتہ سال خواتین کی صورتحال پر کمیشن کے 67ویں اجلاس کی  صدر ماتھو جوئنی اختتامی تقریب کا اعلان کر رہی ہیں۔
UN Women/Ryan Brown

خواتین پر یو این کے کمیشن بارے جاننے کی اہم باتیں

خواتین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سالانہ کمیشن (سی ایس ڈبلیو) کا سالانہ اجلاس ہر سال مارچ میں منعقد ہوتا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر میں خواتین کے خلاف وسیع پیمانے پر پھیلی عدم مساوات، ان پر ہونے والے تشدد اور انہیں درپیش تفریق کا خاتمہ کرنے کے لیے بات چیت کی جاتی ہے۔

جمیکا کی بندرگاہ پورٹ کنگسٹن پر 2023 میں پکڑی جانے والی کوکین۔
© UNODC

منشیات کی آن لائن فروخت کی روک تھام کا لائحہ عمل تیار

منشیات کی خریدوفروخت کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور گمراہ کن اطلاعات کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے جس سے دنیا بھر میں نشہ آور اشیا کے استعمال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں لڑکیاں اور لڑکے جنسی زیادتی اور استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔
© UNICEF/Estey

شو بزنس میں وسیع پیمانے پر ’بچوں کے جنسی استحصال کا انکشاف‘

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تفریحی صنعت میں بڑے پیمانے پر بچوں کا جنسی استحصال ہو رہا ہے جہاں بااختیار لوگ بچوں کی زندگی سے کھیلتے اور اپنے جرائم پر قانون کی گرفت سے صاف بچ نکلتے ہیں۔

جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کا استعمال روکنے کے لیے ان سے ہونے والی تباہی کو یاد رکھنا بہت ضروری ہے۔
UNODA/Diane Barnes

ایٹمی اسلحہ کی آزمائش و پھیلاؤ انسانی حقوق کے لیے خطرہ

جوہری اسلحے کی تخفیف اور عدم پھیلاؤ پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ جوہری تجربات سے دنیا بھر میں انسانی زندگیوں اور حقوق کو خطرات لاحق ہیں، ممالک کو انہیں روکنا اور متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنا ہو گا۔

اظہار رائے کے بعد ووٹر کے ہاتھ پر انمٹ سیاہی لگائی جا رہی ہے۔
UN Photo/Marco Dormino

انتخابات کا سال 2024 جمہوریت کے لیے سنگ میل، انسانی حقوق چیف

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے 2024 کو دنیا میں 'انتخابات کا بڑا سال'  قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق، شہری آزادیوں اور حق رائے دہی کے احترام کی ضرورت کو واضح کیا ہے۔

وسطی امریکہ کے جنگلات میں پایا جانے والا مکڑی بندر (spider monkey) جسے سیاہ دست بندر بھی کہا جاتا ہے۔
Unsplash/Alexander Schimmeck

جنگلی حیات کے تحفظ میں اختراعی طریقہ کار مطلوب، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ انسانی سرگرمیوں نے جنگلی حیات کو بربادی کے قریب پہنچا دیا ہے۔ اسے تحفظ دینے کے لیے انسان کو اپنی اختراعی صلاحیتوں سے کام لینا ہو گا۔

ماحولیات پر اقوام متحدہ کی چھٹی اسمبلی کی اختتامی تقریب میں یو این ای پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن اور چھٹی اسمبلی کی صدر لیلیٰ بینالی شریک ہیں۔
UNEP/Natalia Mroz

ماحولیاتی پارلیمان: اے آئی سے فیشن تک ماحول دوست اقدامات کی منظوری

اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی (یو این ای اے) کے اختتام پر ایک وزارتی اعلامیے سمیت 17 قراردادوں اور فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن کا مقصد انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگی کو بحال کرنا اور لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانا ہے۔

چالیس سال قبل ایڈز کی وبا کے آغاز پر دنیا کے دو تہائی ممالک میں ایل جی بی ٹی کیو آئی+ افراد مجرم متصور ہوتے تھے۔ آج دو تہائی ممالک میں یہ صورتحال نہیں ہے۔
© UNAIDS Asia and Pacific

ایڈز بارے صفر تعصب کے دن حقوق کی بڑھتی پامالیوں پر تشویش

امتیازی سلوک کے خاتمے کے 10 ویں عالمی دن پر ایڈز کی روک تھام کے عالمی ادارے (یو این ایڈز) نے کہا ہے کہ صنف، جنس یا ایچ آئی وی کی صورتحال سے قطع نظر سبھی کے لیے مساوات اور شفافیت کو فروغ دینے کا کام خطرے سے دوچار ہے۔