انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

عالمی

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ جنوبی سوڈان واپس لوٹنے والے مہاجرین میں امداد تقسیم کر رہا ہے۔
© UNHCR/Andrew McConnell

پناہ گزینوں کا عالمی فورم مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے وعدوں کے ساتھ ختم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کے بعض غریب ترین ملک پناہ گزینوں کی فیاضانہ میزبانی کر رہے ہیں، تاہم دنیا کو پناہ گزینوں سے مزید یکجہتی کے ساتھ اسی فیاضی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

UN Photo/Mark Garten

انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے کے لیے احتساب لازم: وولکر تُرک

غزہ کی جنگ میں ہلاکتیں ہر گزرتے لمحے بڑھتی جا رہی ہیں اور ان میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ان حالات میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے بین الاقوامی قوانین کی پامالی کرنے والوں کا احتساب یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

کرغستان کے شہر اوش میں ایک بچے کو خسرے کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
© UNICEF/Giacomo Pirozzi

یورپ اور وسطی ایشیا میں خسرے کے واقعات میں بے پناہ اضافہ

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ یورپ اور وسطی ایشیا میں خسرے کی ویکسین لگوانے والے بچوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 3,200 فیصد بڑھ گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 88 ممالک میں ای سگریٹ خریدنے کے لیے عمر کی کوئی کم از کم حد مقرر نہیں ہے۔
© Unsplash

ای سگریٹ کے استعمال میں نابالغوں کی تعداد زیادہ، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ ہر جگہ بڑی تعداد میں نوعمر افراد ای سگریٹ کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ دنیا کے بیشتر حصوں میں بچوں کو اس سگریٹ کے نقصان دہ اثرات سے تحفظ دینے کے لیے قوانین کا فقدان ہے۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی گلوبل ریفیوجی فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
© UNHCR/Pierre Albouy

’انسانیت کے بحران‘ کے دوران عالمی پناہ گزین فورم کا آغاز

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 11 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کا نقل مکانی پر مجبور ہونا انسانیت کا بحران ہے۔

کاپ28 کے سربراہ سلطان الجابر اور یو این ایف سی سی س کے ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن سٹیئل اور دوسرے شرکاء کاپ28 کانفرنس کے آخری سیشن کے اختتام پر سٹیج پر اکٹھے ہیں۔
COP28/Christopher Pike

معدنی ایندھن سے متبادلات کی طرف منتقلی کے عہد پر کاپ28 کا اختتام

'کاپ 28' معدنی ایندھن کے استعمال میں بتدریج کمی لانے کے لائحہ عمل پر اتفاق رائے کے ساتھ ختم ہو گئی ہے۔ تاہم اس میں تیل، کوئلے اور گیس کے استعمال کا فوری خاتمہ کرنے کا دیرینہ مطالبہ پورا نہیں ہو سکا۔

انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیے کے 75 سال مکمل ہونے پر جنیوا میں اقوام متحدہ  کے دفتر میں ایک اجلاس کامنظر۔
UN News/Anton Uspensky

عالمگیر انسانی حقوق کے حصول کی امیدِ نو کی بنیاد رکھیں، ترک

انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیے (یو ڈی ایچ آر) کی 75ویں سالگرہ پر عالمی رہنماؤں نے جنگوں اور بڑھتے ہوئے دیگر مسائل کی موجودگی میں حقوق کو تحفظ دینے کے نئے اقدامات کے لیے کہا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر دنیا بھر سے آئے کارکن کاپ28 کانفرنس کے آخری دن معدنی ایندھن کے استعمال کے خاتمے پر معاہدے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
COP28 /Christopher Pike

کاپ28: صاف ماحول کے حامیوں کا معدنی ایندھن پر واضح مؤقف کا مطالبہ

کاپ 28' کی حتمی دستاویز کے ابتدائی مسودے میں معدنی ایندھن کا استعمال فوری ختم کرنے کی بات شامل نہیں ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثرہ ممالک اور سول سوسائٹی اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔