2024 کو امید اور اعتماد کی بحالی کا سال بنائیں، گوتیرش
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے 2024 کو اعتماد اور امید کی بحالی کا سال بنانے کے لیے عالمگیر اتحاد پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے 2024 کو اعتماد اور امید کی بحالی کا سال بنانے کے لیے عالمگیر اتحاد پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے 'کاپ 28' میں معدنی ایندھن کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے معاہدے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نظریں چرانے کا وقت نہیں رہا۔
انسانی حقوق کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش گوناں گوں مسائل کے ہوتے ہوئے تمام لوگوں کے سماجی، ثقافتی، معاشی، شہری اور سیاسی حقوق کا فروغ اور احترام پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
حقِ تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار فریدہ شہید نے کہا ہے کہ 2030 تک تمام بچوں کے لیے ابتدائی اور ثانوی درجے کی تعلیم یقینی بنانے کا ہدف اساتذہ کے حالات کار میں بہتری اور تعلیمی مساوات کا تقاضا کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس 'کاپ 28' میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی انصاف پر مبنی اقدامات ضروری ہیں اور انہیں نقصان و تباہی کے فنڈ سے مالی وسائل کی بروقت فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔
دبئی میں 'کاپ 28' ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ کانفرنس میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے اہداف حاصل کرنے اور معدنی ایندھن کے مستقبل پر مذاکرات جاری ہیں۔
'کاپ 28' میں 60 سے زیادہ ممالک نے ماحول اور اشیا کو ٹھنڈا رکھنے کے آلات کی تیاری اور ان کے استعمال سے خارج ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار میں کمی لانے کا وعدہ کیا ہے۔
'کاپ 28' میں صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر ہونے والی بات چیت میں کہا گیا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ دہائیوں میں موسمی شدت کے واقعات ہر سال کم از کم ڈھائی لاکھ لوگوں کی جان لیتے رہیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ 2030 کے ایجنڈے کی تکمیل کی مدت میں نصف وقت گزر جانے کے بعد معذور افراد کو بدستور امتیازی سلوک اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ پائیدار ترقی ایسے لوگوں کی ضروریات اور حقوق پر بھرپور توجہ کا تقاضا کرتی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ 2030 تک ایڈز کا صحت عامہ کے لیے خطرے کی حیثیت سے خاتمہ ممکن ہے۔ تاہم اس مقصد کے لیے ایڈز کے خلاف اقدامات میں مقامی سطح پر قائدانہ کردار کو فروغ دینا ہو گا۔