انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

عالمی

زیمبیا کی ایک خاتون کسان اپنے سورج مُکھی کے کھیت میں کام کرتے ہوئے۔
© UNICEF/Karin Schermbrucker

پائیدار ترقی پر یو این کانفرنس دنیا کو کیسے بدلنا چاہتی ہے؟

پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے بارے میں 18 اور 19 ستمبر کو ہونے والی کانفرنس نیویارک میں اقوام متحدہ کی حالیہ جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے کا اہم ترین پروگرام ہو گا جس میں دنیا بھر کے رہنما شریک ہوں گے۔

گوئٹے مالا کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں بچوں میں غذائیت کی شدید کمی ہے۔
© UNICEF/Daniele Volpe

دنیا کے تیس کروڑ تیس لاکھ بچے انتہائی غربت کا شکار

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور عالمی بینک کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک بچہ روزانہ 2.15 ڈالر سے بھی کم وسائل میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

جنوبی سوڈان میں موسمی شدت نے مقامی لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے جو پہلے ہی کئی مسائل کا شکار ہیں۔
© UNICEF/Sebastian Rich

کھوکھلے وعدوں کی بجائے دنیا عملی اقدامات کی منتظر ہے: یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے آئندہ ہفتے نیویارک میں اکٹھے ہونے والے عالمی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ یہ دکھاوے کے اقدامات یا بہانے بازی کا وقت نہیں ہے۔

نظام ہائے تعلیم میں بہتری لانے کے لیے سال 2022 میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔
UN Photo/Cia Pak

اقوام متحدہ کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوگیا ہے: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ غربت اور عدم مساوات سے موسمیاتی ہنگامی حالت تک تیزی سے پیچیدہ ہوتے بحرانوں سے دوچار دنیا میں مسائل پر قابو پانے میں اقوام متحدہ مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

سال دوہزر بائیس میں گلوبل ساؤتھ تعاون پر 11ویں ترقیاتی نمائش کے شرکاء۔
ESCAP Photo/Louise Lavaud

گلوبل ساؤتھ ممالک میں باہمی تعاون پائیدار ترقی میں اہم

گلوبل ساؤتھ یا دنیا کے ترقی پذیر و کم ترقی یافتہ ممالک کے مابین جاری تعاون کی اہمیت کو واضح کرنے کے لیے اقوام متحدہ نے 12 ستمبر کو جنوب۔جنوب تعاون کا اپنا سالانہ دن منایا۔

انسانی حقوق کمشنر نے بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاح کی ضرورت پر بات کی تاکہ غریب ممالک کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی میں منصفانہ معاہدے کیے جا سکیں۔
UN Photo/Jean Marc Ferré

انسانی حقوق کمشنر کی تقسیم اور جبر کی سیاست پر کڑی تنقید

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ ترقی کا پہیہ آگے بڑھانے کے لیے ممالک کو آمریت مسترد کرنا ہو گی اور شہری آزادیوں اور بنیادی حقوق کو تحفظ دینا ہو گا۔

گزشتہ سال سالانہ اجلاس کے موقع پر جنرل اسمبلی ہال میں پائیدار ترقی کے اہداف کے نشان آویزاں کیے گئے تھے۔
UN Photo/Manuel Elías

عالمی امور پر بات کے لیے دنیا بھر سے رہنماء نیو یارک اکٹھے ہو رہے ہیں

رواں ماہ کے آخر میں دنیا کی توجہ ایک مرتبہ پھر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر ہو گی جہاں تمام 193 رکن ممالک کے صدور، بادشاہ، وزرائے اعظم اور سربراہان مملکت اس کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

افغانستان چھوڑ کر آنے والی لڑکیاں پاکستان میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے۔
© UNHCR/Mercury Transformations

سکولوں پر بڑھتے حملوں کو روکا جائے، یو این چیف

سکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں میں بڑے پیمانے پر اضافے اور سات ملین سے زیادہ پناہ گزین بچوں کی تعلیم سے محرومی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں غیرمحفوظ طلبہ اور اساتذہ کو تحفظ دینے کے اقدامات بڑھانے پر زور دیا ہے۔

پولینڈ میں پناہ لیے ہوئے ایک یوکرینی بچی گڑیوں سے کھیل رہی ہے۔ دسمبر 2022 تک دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی نصف تعداد سکول جانے کی عمر والے افراد پر مشتمل تھی۔
© UNHCR/Anna Liminowicz

ستر لاکھ سے زیادہ پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم: یو این ایچ سی آر

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں سات ملین سے زیادہ پناہ گزین بچے سکول نہیں جاتے اور یہ تعلیم حاصل کرنے کی عمر میں تمام پناہ گزین بچوں کی مجموعی آبادی کے نصف سے بھی بڑی تعداد ہے۔