انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی

لیبیا کے شہر سرت میں بمباری کا نشانہ بنے والی ایک عمارت کے پاس سے ایک لڑکا بھاگتے ہوئے گزر رہا ہے۔
© UNICEF/Giovanni Diffidenti

جنگوں میں پھنسے بچوں کے تحفظ کے لیے پختہ عزم کی ضرورت

سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کے حقوق کی پامالیوں کے 27,180 واقعات سامنے آئے جو کہ اب تک کسی ایک سال میں اقوام متحدہ کی جانب سے ایسے تصدیق شدہ واقعات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

تھائی لینڈ کا لوپبوری پراجیکٹ توانائی کے قابل تجدید ذرائع کی ترویج کا اہم حصہ ہے۔
© ADB

ترقیاتی اہداف: ترقی پذیر ممالک کو 4 ٹریلین ڈالر کمی کا سامنا

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (انکٹاڈ) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے ترقی پذیر ممالک کو قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی کے لیے سرمایہ کاری میں 2 ٹریلین ڈالر سالانہ کی کمی کو پورا کرنے میں مدد نہ دی تو ماحول دوست مستقبل ناقابل رسائی رہے گا۔

ایک مال بردار جہاز بندرگاہ پر پہنچ رہا ہے۔
© Unsplash

شعبہ جہاز رانی کے لیے ماحول دوست حکمت عملی متوقع

لندن میں جاری کمیٹی برائے تحفظ سمندری ماحول (ایم ای پی سی) کے تازہ ترین اجلاس کے افتتاح پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ عالمگیر جہازرانی کو گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج مرحلہ وار ختم کرنے کی پُرعزم راہ پر ڈالنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی متوقع ہے۔

خشک سالی جنوبی ایتھوپیا میں مال مویشی کی ہلاکت کا سبب بنی ہوئی ہے۔
© WFP/Michael Tewelde

موسمیاتی بحران کا حل اپنے بچوں پر نہ چھوڑیں: وولکر تُرک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ عالمی حدت انسانی حقوق کا سلگتا ہوا مسئلہ ہے کیونکہ شدید موسمی حالات اور موسمیاتی آفات خوراک سے متعلق انسان کے عالمگیر حق کے لئے خطرہ ہیں۔