انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی

افغانستان کی ایک مسجد میں لوگ نماز ادا کر رہے ہیں۔
UNAMA/Barat Ali Batoor

حقوق کونسل میں پاکستان کی درخواست پر قرآن کی بیحرمتی پر بحث

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے سویڈن کے دارالحکومت میں قرآن کے نسخے کو جلائے جانے کے حالیہ واقعے پر جنیوا میں منعقدہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی رواداری کے احترام پر زور دیا ہے۔

انڈیا کے علاقے راجھستان میں خواتین صحت و تعلیم پر ایک اجتماع میں شریک ہیں۔
UN Women/Anindit Roy-Chowdhury/Ashutosh Negi

صنفی مساوات پائیدار ترقی میں مرکزی اہمیت کی حامل: گوتیرش

عالم یوم آبادی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آٹھ ارب افراد پر مشتمل انسانی خاندان پہلے سے کہیں بڑا ہو چکا ہے تاہم دنیا کے رہنماؤں کو تمام لوگوں کے لیے پُرامن اور خوشحال زندگی یقینی بنانے کی کوششوں میں ناکامی کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل (ایکوساک) کے پائیدار ترقی کے اہداف پر سیاسی لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے شروع ہونے والےاجلاس کا منظر۔
UN Photo/Manuel Elías

پائیدار ترقی: سیاسی اتفاق رائے کی خاطر اہم فورم کا اجلاس شروع

حکومتوں، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے شراکت دار سوموار کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل کے اجلاس میں اکٹھے ہوئے جس کا مقصد پائیدار ترقی کے 17 اہداف کے حصول کی کوششوں کو دوبارہ درست راہ پر ڈالنے کی فوری ضرورت سے نمٹنا ہے۔

ماہرین کے مطابق صرف پانی کی سطح کے درجہ حرارت کا معاملہ نہیں بلکہ پورا سمندر گرم ہو رہا ہے۔
Unsplash/Rafael Garcin

ریکارڈ توڑ درجہ حرارت لیکن ابھی مزید اضافے کا امکان: ڈبلیو ایم او

اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کے ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سطح سمندر کے درجہ حرارت نے امسال مئی، جون اور جولائی میں ریکارڈ بلندی کو چھوا جبکہ ال نینو کی گرم ہوتی موسمی کیفیت کا ابھی آغاز ہی ہوا ہے۔

نائیجریا کی زارا بولاما ایف اے او کی طرف سے ملنے والی اپنی بکریوں میں سے ایک کے ساتھ۔
UNOCHA/Damilola Onafuwa

پائیدار ترقی کی منزل کی طرف تیز رفتار سفر کے پانچ راستے

پائیدار ترقی کے لیے 2030 کے پُرعزم ایجنڈے کے حصول کی جانب نصف وقت طے ہو نے پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک، اختراع کار اور بااثر شخصیات سوموار ادارے کے ہیڈکوارٹر میں جمع ہیں جہاں معاشی و سماجی کونسل وبا کے بعد ہونے والی ترقیاتی کوششوں پر مبنی اپنی تازہ ترین رپورٹ پیش کرے گی۔

آئی ٹی یو کی سیکرٹری جنرل ڈورین بوگڈان۔مارٹن مصنوعی ذہانت پر جنیوا میں منعقدہ کانفرنس میں روبوٹ سے ملاقات کر رہی ہیں۔
© ITU/D.Woldu

آئیے اُن روبوٹ کو ملیں جو دنیا کو بہتر بنا رہے ہیں

امیکا، گریس اور صوفیہ سے ملیے جو اقوام متحدہ کے زیراہتمام 'مصنوعی ذہانت برائے بھلائی' کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شریک ہیں۔ اس کانفرنس کا آغاز جمعرات کو جنیوا میں ہوا تھا۔

جنوبی شام میں واقع پناہ گزینوں کا ایک کیمپ۔
© UNICEF/Hasan Belal

شام اور دوسرے بحران زدہ علاقوں کی مدد جاری رکھیں: مارٹن گرفتھس

امدادی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے شمالی مغربی شام میں امداد کی فراہمی جاری رکھنے اور دوران جنگ یوکرین اور روس سے اناج کی برآمدات کی عالمی مںڈیوں میں ترسیل کی اجازت دینے کی ضرورت کو واضح کیا ہے۔

تیمور لیسٹے میں ایک چھ سالہ بچی اپنے گھر سے دور واقع نل سے پانی بھر کر لا رہی ہے۔
© UNICEF/Bernadino Soares

پانی اور نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کا بوجھ خواتین و لڑکیوں پر

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں پانی کی فراہمی سے محروم ہر 10 گھرانوں میں سے سات میں پانی بھرنے کی بنیادی ذمہ داری خواتین اور لڑکیوں کے ذمے ہے۔

حکومتیں اور ٹیکنالوجی کمپنیاں آن لائن نفرت پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔
Unsplash/Priscilla Du Preez

آن لائن نفرت کا مقابلہ کرنے کے لیے یو این کی نئی پالیسی

نسل کشی کی روک تھام اور تحفظ کی ذمہ داری کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر نے بدھ کو پالیسی سے متعلق ایک نئی دستاویز جاری کی ہے جس کا مقصد نفرت کے آن لائن اظہار کا مقابلہ کرنا اور اس سے نمٹنا ہے۔