یو این سلامتی کونسل میں پانچ نئے غیر مستقل ارکان کا خیر مقدم
پانچ ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کا انتخاب منگل کو جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے ذریعے عمل میں آیا۔
پانچ ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کا انتخاب منگل کو جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے ذریعے عمل میں آیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے 2005 اور 2022 کے درمیان جنگوں میں بچوں کے حقوق کی 315,000 پامالیوں کی اطلاع دیتے ہوئے اسے نوعمر افراد پر "جنگ کے تباہ کن اثرات کی واضح عکاسی" قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ سبھی کے مزید منصفانہ اور مساوی مستقبل کے لئے عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات لانا، معاشی ترقی کو جی ڈی پی کے ذریعے ماپنے سے بڑھ کر اقدامات اور ٹیکنالوجی کے مسائل سے نمٹنا ضروری ہے۔
اقوام متحدہ کی مساکن اسمبلی کے نام ویڈیو پیغام میں سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مستحکم مستقبل کے لئے جدوجہد میں شہر "اہم میدان عمل" کی حیثیت رکھتے ہیں اور کثیرفریقی طریقہ کار سے سبھی کو فائدہ پہنچانے میں ان کا کردار پہلے سے کہیں اہم ہے۔
بین الاقوامی مذاکرات کار پلاسٹک کی آلودگی پر قابو پانے کے لئے نومبر تک ایک معاہدے کا مسودہ تیار کرنے کے لئے پُرعزم ہیں جبکہ عالمی یوم ماحولیات پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پلاسٹک کے کچرے کے "تباہ کن" نتائج پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دو غیرجانبدار ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا کو پلاسٹک کی آلودگی کی "اونچی زہریلی لہر" کو روکنا ہو گا جو انسانی حقوق کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔
دنیا جمعرات کو پرائیڈ مہینے کے آغاز کی خوشی منا رہی ہے۔ اس موقع پر 'یواین ایڈز' نے ہم جنس پرست خواتین اور مردوں، دو جنسی رحجان کے حامل، مخنث، کوئیر اور بین جنسی افراد (ایل جی بی ٹی کیو آئی) سے یکجہتی کے لئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار سفارت کار ڈینس فرانسس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے بدھ کو شائع ہونے والے ایک نئے پالیسی بریف میں کہا ہے کہ اختراع کی رفتار تیز کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول کے لئے بیرونی خلا کا موثر انتظام ضروری ہے۔