انسانی کہانیاں عالمی تناظر

عالمی

ایتھوپیا میں قبل از وقت پیدا ہونے والے ایک دن کے بچے کو دن رات طبی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔
© UNICEF/Raphael Pouget

قبل از وقت پیدائش سے ہر سال دس لاکھ بچوں کی اموات

اقوام متحدہ کے اداروں اور اس کے شراکت داروں کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر سال قبل از وقت پیدا ہونے والے دس لاکھ بچوں کی اموات کو روکنے کے لئے بچوں کی صحت و بقاء کی صورتحال تیزی سے بہتر بنانے کی غرض سے متفقہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

انڈیا میں ایک حاملہ خاتون کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔
© UNICEF/Prashanth Vishwanathan

ہر 7 سیکنڈ میں زچہ یا بچہ دم توڑ جاتے ہیں: نئی یو این رپورٹ

عالمی ادارہ صحت کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حاملہ خواتین، ماؤں اور نومولود بچوں کی قبل از وقت اموات میں کمی لانے کے لئے عالمگیر پیش رفت زچہ بچہ کی صحت پر سرمایہ کاری میں کمی کے باعث جمود کا شکار ہے۔

طویل سماجی خدمات پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کو سپین کے بادشاہ فلپ ششم نے ’کارلوس وی یورپین‘ ایوارڈ سے نوازا ہے۔
© Juan Carlos Rojas

یو این منشور جیسا اب خطرے میں ہے پہلے کبھی نہ تھا: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ 1945 میں مرتب ہونے والے اقوام متحدہ کے چارٹر میں بیان کردہ انسانی وقار اور آزادی کی اقدار کو اس قدر خطرہ کبھی نہ تھا جتنا کہ آج ہے۔

چین میں ایک خاتون کا کووڈ۔19 کے لیے ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔
© Unsplash/Shengpengpeng Cai

کووڈ۔19صحت کی عالمی ایمرجنسی نہیں رہا: سربراہ ڈبلیو ایچ او

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے ''بہت بڑی امید'' کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ کووڈ۔19 صحت عامہ کے لئے ہنگامی توجہ کا متقاضی خطرہ نہیں رہی۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ بیماری اب بھی عالمگیر صحت کے لئے خطرہ ہے۔

رپورٹ ’تخلیقی آوازوں کی حفاظت‘ خاص طور پر ایسے فنکاروں کے  تحفظ اور ہنگامی امداد کی پالیسیوں کی سفارش کرتی ہے جن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
© JR

یونیسکو کی طرف سے فنکاروں کے تحفظ کا مطالبہ

فن اور ثقافت کے عالمی سربراہی اجلاس کے موقع پر یونیسکو نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فنکاروں اور ثقافتی شعبہ میں کام کرنے والے دوسرے افراد کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔