انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

عالمی

انڈیا میں کووڈ۔19 وباء کی ویکسین تیار کرنے کی ایک لیبارٹری۔
© UNICEF/ Dhiraj Singh

2023 کامیابیوں اور قابل گریز مصائب کا سال: ڈبلیو ایچ او چیف

گزشتہ برس عالمگیر صحت عامہ کے حوالے سے جہاں بعض نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں وہیں دنیا کو کئی ایسے طبی مسائل کی وجہ سے بے پایاں تکالیف کا سامنا بھی رہا جن کی روک تھام ناممکن امر نہیں ہے۔

 نیو یارک میں اقوام متحدہ کا صدر دفتر۔
UN Photo/Manuel Elías

اقوام متحدہ کا سال 2024 کے لیے 3.59 ارب ڈالر کا بجٹ منظور

جنرل اسمبلی نے 2024 کے لیے اقوام متحدہ کے 3.59 ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اس میں قیام امن کے لیے ادارے کے فنڈ کو مالی وسائل مہیا کرنے کی غرض سے خصوصی اکاؤنٹ کا قیام بھی شامل ہے۔

مچھر دانیاں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام میں کارگر ثابت ہوتی ہیں۔
© UNDP/Gwenn Dubourthoumieu

ڈینگی دنیا بھر میں صحت عامہ کا خطرہ، سال میں 5000 ہلاکتیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اِس برس دنیا بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں حیران کن اضافہ صحت عامہ کو لاحق ممکنہ سنگین خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اب یہ بیماری ایسے ممالک میں بھی پھیل رہی ہے جو پہلے اس سے محفوظ تھے۔

رواں سال جنگوں کے دوران کم از کم 38 صحافیوں کی ہلاکت ہوئی۔ 2022 میں یہ تعداد 28 اور 2021 میں 20 تھی۔
Unsplash/Jana Shnipelson

تنازعات میں مبتلا علاقوں میں صحافیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، یونیسکو

جنگ زدہ علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے لیے 2023 خاص طور پر جان لیوا سال رہا۔ اس دوران اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد گزشتہ تین سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی۔

مظاہرین نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ایٹمی اسلحہ کے پھیلاؤ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© ICAN/Seth Shelden

ایٹمی عدم پھیلاؤ کے لیے نوجوان قیادت کی تربیت کا یو این پروگرام شروع

'جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے لیے نوجوان رہنماؤں کے فنڈ' میں کام کے لیے منتخب ہونے والے 100 نوجوانوں کا پہلا اجلاس اقوام متحدہ میں شروع ہو گیا ہے۔ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو دنیا سے جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ کرنے کے لیے استعمال میں لائیں گے۔

ایک مہاجر خاندان منزل مقصود پر پہنچ کر جہاز کی کھڑکی سے تصاویر لیتے ہوئے۔
IOM/Muse Mohammed

ہجرت کو انسان دوست اور منظم بنانے کی ضرورت، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خطرات اور مایوسی کا شکار لاکھوں مہاجرین کے لیے محفوظ حالات پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرت زندگی کی حقیقت اور اچھائی کی قوت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش یو این انسانی حقوق ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

دنیا بھر کے انسانی حقوق کے حامیوں سے تحریک حاصل کریں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ تنازعات کی روک تھام، زمین کے تحفظ اور تقسیم کا خاتمہ انسانی حقوق کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔ اس مقصد کے لیے سبھی کو حقوق کے حامیوں کے کام سے تحریک لینا ہو گی۔