انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یورپ

سیکرٹڑی جنرل انتونیو گوتیرش اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
© UN Photo/Miranda Alexander-Webber

یو این کی دنیا کو اب پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت: صدر یورپی کمیشن

یورپی کمیشن اور اقوام متحدہ کے سربراہوں نے برسلز میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ تیزی سے تقسیم ہوتی دنیا میں بین الاقوامی تعاون خاص اہمیت رکھتا ہے۔

مال بردار جہاز ونیسا مارمارا میں معائنے کے لیے روکا ہوا ہے۔ اس جہاز کے ذریعے افغانستان کو گندم فراہم کی گئی۔
UN Photo/Levent Kulu

بحیرہ اسود کے راستے اجناس کی ترسیل کے معاہدے کا ایک سال: سوال و جواب

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کے مطابق بحیرہ اسود کے راستے اناج کی ترسیل کے لیے ادارے کی ثالثی میں روس، ترکیہ اور یوکرین کے مابین طے پانے والے اقدام کی بدولت ایک سال میں لاکھوں ٹن اناج اور دیگر خوراک کی یوکرین کی بندرگاہوں سے برآمد ممکن ہوئی۔

ایک مشترکہ تعاون مرکز کے تحت اس معاہدے کی نگرانی کی جاتی ہے تاہم حالیہ ہفتوں میں بحری جہازوں کے معائنوں سے متعلق معاملات کے باعث ان کی نقل و حرکت میں کمی آئی ہے۔
© UNODC/Duncan Moore

یوکرین اور روس سے اناج و کھاد کی برآمد عالمی غذائی تحفظ کے لیے ناگزیر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ گزشتہ برس ادارے کی ثالثی میں یوکرین اور روس کے مابین خوراک اور کھاد کی برآمد کے معاہدوں نے عالمگیر غذائی تحفظ برقرار رکھنے میں ناگزیر کردار ادا کیا اور انہیں قائم رہنا چاہیے۔

روس کے زیرقبضہ علاقے میں واقع زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ۔
Ⓒ IAEA

یورپ کا سب سے بڑا نیوکلیئر پلانٹ متبادل بجلی سے منسلک

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل ماریانو گروزی نے بتایا ہے کہ یوکرین میں ژاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی) چار ماہ بعد اب اپنی واحد بیک پاور لائن سے دوبارہ منسلک ہو گیا ہے لیکن پلانٹ پر بجلی کی صورتحال بدستور انتہائی مخدوش ہے۔