یو این نے جنگ سے بری طرح متاثرہ مشرقی یوکرین میں امدادی سامان پہنچایا
اقوام متحدہ کے امدادی قافلے اس ہفتے یوکرین کے مشرقی علاقے میں محاذ جنگ کے قریب رہنے والے انتہائی ضرورت مند لوگوں تک پہنچ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی قافلے اس ہفتے یوکرین کے مشرقی علاقے میں محاذ جنگ کے قریب رہنے والے انتہائی ضرورت مند لوگوں تک پہنچ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مقرر کردہ کردہ انسانی حقوق کے تین غیرجانبدار ماہرین نے سپین کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چھ سال قبل کیٹالونیا کو آزاد حیثیت دلانے کی ناکام کوشش کے بعد اس علاقے کے رہنماؤں اور کارکنوں کی مبینی جاسوسی کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ اور موسمیاتی انصاف کے لیے نمایاں طور سے سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ نے بہتر زندگی کی تلاش میں گھربار چھوڑنے یا نقل مکانی پر مجبور ہونے والوں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے فوری اقدام کے لیے کہا ہے۔
ہولوکاسٹ کی یاد میں جمعے کو ہونے والی ایک تقریب میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ یہود مخالفت، نفرت پر مبنی اظہار اور گمراہ کن اطلاعات جرمنی میں نازی پارٹی کے عروج سے 90 برس بعد آج بھی پہلے کی طرح موجود ہیں۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے دفتر 'او ایچ سی ایچ آر' کا کہنا ہے کہ روس میں انسانی حقوق کی قدیم ترین تنظیم 'ماسکو ہیلسنکی گروپ' (ایم ایچ جی) کو بند کرنے کا عدالتی حکم ملک میں انسانی حقوق اور شہری آزادی کے لیے ایک اور دھچکا ہے۔
اس سال اقوام متحدہ کے زیراہتمام ہولوکاسٹ کی یاد میں جمعے کو منائے جانے والے دن کا موضوع ''گھر اور ملکیت'' ہے۔ 1933 میں جب نازی پارٹی نے جرمنی میں اقتدار سنبھالا تو یہ دونوں تصورات منظم طریقے سے یہودی شہریوں سے چھین لیے گئے تھے۔
قریباً ایک سال پہلے یوکرین میں روس کا حملہ شروع ہونے کے بعد اقوام متحدہ کا پہلا امدادی قافلہ جمعے کی صبح جنگ سے تباہ حال مشرقی شہر سولیڈار کے نواح میں پہنچ گیا جو 800 سے زیادہ ضرورت مند شہریوں کو مدد مہیا کرے گا۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے شمالی آئرلینڈ میں ''شورش'' کے دوران جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانونی کارروائی سے محدود استثنٰی کی پیشکش کے لیے برطانیہ کے منصوبوں پر اعتراض اٹھایا ہے۔
اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی حقوق ایلزے برینڈز کیرس نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے روس کے زیرقبضہ علاقے سمیت یوکرین میں مذہبی آزادی پر پابندیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین میں رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے اسے ''جنگی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی ایک اور مثال'' قرار دیا ہے۔