انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

یورپ

یوکرین کے شہر خیرسون کی گلیوں میں گھومتا ایک بچہ۔
© UNICEF/Andriy Boiko

یوکرین: 1,500 سے زیادہ بچے ہلاک یا زخمی، جبری منتقلی پر تشویش

یوکرین کے بچوں کے لئے منائے جانے والے دن کے موقع پر دارالحکومت کیئو میں روس کے میزائل حملے میں دیگر شہریوں کے علاوہ ایک لڑکی کی موت پر ملک کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ ڈینیس براؤن نے کہا ہےکہ اس واقعے سے انہیں "دھچکا اور دکھ" پہنچا ہے۔

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کریمنل کورٹ ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔
UN Photo/Rick Bajornas

روس میں ’مقدمات‘ پر آئی سی سی ججوں اور وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی

روم معاہدے کے ریاستی فریقین کی اسمبلی کی صدارت کو روس کے حکام کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی)کے وکلاء اور ججوں کے خلاف اقدامات پر گہری تشویش ہے۔

یوکرینی شہر خیرسون میں تباہی کا منظر۔
© UNICEF/Aleksey Filippov

یوکرینی شہریوں کو ناقابل برداشت روسی حملوں کا سامنا

اقوام متحدہ میں تخفیف اسلحہ کے شعبے کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کا بڑے پیمانے پر حملہ شروع ہونے سے قریباً 15 ماہ بعد شہری "ناقابل برداشت معمول" میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جنہیں تشویش ناک حد تک تباہی اور نقصان کا سامنا ہے۔

یوکرین اور روس کی پیداوار سے دنیا کو خوراک میسر آتی ہے اور اس معاہدے کی بدولت دنیا کے انتہائی بدحال لوگوں کو ضروری غذا مہیا کی گئی ہے۔
© UNODC/Duncan Moore

روس نے زرعی اجناس کے معاہدے میں شامل رہنے کی تصدیق کر دی: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بتایا ہے کہ روس نے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی ترسیل کے لئے اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے اقدام میں مزید 60 روز تک شامل رہنے کی تصدیق کی ہے۔

امدادی امور کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے سلامتی کونسل کے ارکان اور تمام ممالک سے کہا کہ وہ ''خونریزی اور تباہی'' کو بند کرنے کے لئے تمام کوششوں میں تعاون کریں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

یوکرین: ’ضرورتمندوں تک امداد پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرنا ضرروی’

اقوام متحدہ کے امدادی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں ہر جگہ پھنسے لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے اور وہ اس کے حق دار ہیں۔ سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے امدادی کارکنوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت مکمل رسائی دینے کے لئے کہا ہے۔

بحیرہ اسود کے راستے زرعی اجناس کی ترسیل کے معاہدے کے تحت خوراک کی پہلی کھیپ گزشتہ سال یوکرین سے لبنان روانہ ہوئی تھی۔
OCHA/Levent Kulu

بحیرہ اسود کے راستے خوراک کی ترسیل جاری رہنا اہم: مارٹن گرفتھس

امدادی کارروائیوں کے لیےاقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے پیر کو سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے راستے یوکرین اور روس سے زرعی اجناس کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے مزاکرات میں پیش رفت جاری ہے۔

روس، یوکرین، ترکی، اور اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے اس سال اگست میں مال برادر جہاز روزنی کے ذریعے اناج کی ترسیل کا جائزہ لیا تھا۔
© UNOCHA/Levent Kulu

بحیرہ اسود معاہدہ: یوکرین سے 30 ملین ٹن زرعی برآمدات

یوکرین میں جنگ کے باعث اناج، خوراک اور کھادوں کی قلت کے سبب ان کی ترسیل یقینی بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی ثالثی میں بحیرہ اسود کے راستے برآمدات کے اقدام کے ذریعے 30 ملین ٹن سے زیادہ اشیا کی محفوظ ترسیل ممکن ہوئی ہے۔ یہ اقدام گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا تھا۔

کیرسون کے سٹیشن پر لوگ اپنے موبائل فون چارج اور وائی فائی استعمال کر رہے ہیں۔
© UNOCHA/Oleksandr Ratushniak

یوکرین: جان لیوا فضائی حملوں پر اقوام متحدہ افسردہ

یوکرین کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ملک میں فضائی اور زمینی حملوں میں درجنوں شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے پر ''صدمہ اور افسوس'' ہے۔ 

انسانی حقوق کے سربراہ نے نئے برطانوی قانون کو پریشان کن قرار دیا ہے۔
© Unsplash/Kid Circus

نیا برطانوی قانون سیاسی و شہری حقوق پر قدغن ہے: وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اظہار، پُرامن اجتماع اور میل جول کی آزادی کے حقوق کو متاثر کرنے والا ایک نیا قانون ملک کی عالمی ذمہ داریوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

دونیسک ریجن میں واقع ایک ملٹری چیک پوسٹ۔
© UNICEF/Christopher Morris

روس اور یوکرین سے جنگی ضوابط کی پاسداری کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے روس اور یوکرین کے حکام سے کہا ہے کہ وہ حالیہ دنوں سامنے آنے والی اس آڈیو کی تحقیقات اور مذمت کریں جس میں مخالف فوجیوں کو جنگی قیدی بنانے کے بجائے سزائے دیے جانے کی تصدیق ہوتی ہے۔