انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایشیا پیسیفک

پاکستان کے تقریبا چالیس فیصد بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔
Shoaib Tariq

عالمی یوم اطفال: پاکستان میں کم عمر افراد کے مسائل فوری توجہ کے متقاضی

عالمی یوم اطفال کے موقع پر کراچی میں بچوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف نے ایک تقریب منعقد کی جہاں پاکستان بھر سے آئے بچوں نے اپنے حقوق کے تحفظ اور روشن مستقبل کے لیے آواز اٹھائی۔ اس تقریب میں بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور گیتوں، تقریروں اور تھیٹر کے ذریعے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔

سستی اور کم وقت میں تیار ہونے والی ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری کے عمل سے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج بڑھ رہا ہے۔
Courtesy: Lok Sujag Pakistan

سموگ: پاکستانی پنجاب میں بچوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ بچوں کی صحت کو سموگ سے سنگین خطرہ لاحق ہے جس پر قابو پانے کے لیے فضائی آلودگی میں کمی لانے کی فوری اور موثر کوششیں کرنا ہوں گی۔

رچرڈ بینیٹ نے اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا کہ عوامی مقامات میں عورت کی آواز پر بھی پابندی ہے۔
UN Photo/Manuel Elías

انٹرویو: عالمی برادری افغانستان اور اس کے لوگوں کو مت بھولے، رچرڈ بینیٹ

افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے ملک میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یو این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے ملک میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا ہے اور خصوصی طور پر خواتین اور اقلیتوں کے لیے حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں۔

پروگرام کے تحت تدریسی طریقہ ہائے کار کو جدید بنانے اور اساتذہ کی متواتر پیشہ وارانہ ترقی پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
IRIN/Sumaira Jajja

پاکستان: سندھ میں اساتذہ کی حاضری میں بائیومیٹرکس کا استعمال

پاکستان کے صوبہ سندھ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور یورپی یونین کے تعاون سے چلائے جانے والے تعلیمی پروگرام کی بدولت سکولوں کے انتظام اور تدریسی عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے جس سے 55 ہزار سے زیادہ بچوں کو فائدہ پہنچا۔

مستونگ میں اس سے پہلے بھی دہشتگردانہ حملے ہو چکے ہیں جن میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
© Naseer Ahmed

پاکستان: دہشتگرد حملہ میں بچوں کی ہلاکت پر یونیسف کا اظہار افسوس

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں سکول کے بچوں کی ہلاکتوں پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔