انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایشیا پیسیفک

ایک جائزے کے مطابق سکول جانے والی لڑکیوں کی ایک چوتھائی سے زیادہ تعداد ماہواری کے ایام میں تعلیمی اداروں سے غیرحاضر رہتی ہے جس سے ان کی پڑھائی کا نقصان ہوتا ہے۔
Courtesy: Lok Sujag Pakistan

پاکستان: یونیسف کی دوران حیض سکولوں میں لڑکیوں کی حاضری بڑھانے کی مہم

عالمی ادارہ اطفال (یونیسف) نے پاکستان میں لڑکیوں کے لیے ماہواری میں صحت و صفائی کے حوالے سے 'سماجی رویوں میں تبدیلی لانے کی ٹول کِٹ' کا اجرا کیا ہے جس کی بدولت انہیں صحت مند رہنے اور سکولوں میں ان کی حاضری بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

'ایف اے او' درست موسمیاتی معلومات کے حصول اور تجزیے کے لیے جنوبی پنجاب اور سندھ میں 3 ایڈی کوویریئنس فلکس ٹاور نصب کرے گا۔
FAO-Pakistan

ایف اے او کا پاکستان میں موسمیاتی پیشنگوئی کا نظام جدید کرنے کا منصوبہ

عالمی ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) پاکستان میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے 24 اضلاع میں موسمیاتی پیشنگوئی کے جدید نظام کو وسعت دے رہا ہے جس کی بدولت سیلاب اور خشک سالی سے بروقت آگاہی، آبپاشی کی بہتر منصوبہ بندی اور زرعی پیداوار کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

ارم بلوچ کا کہنا ہے کہ کھیل کی بدولت وہ ذہنی تناؤ، پڑھائی کے دباؤ، سماجی خوف اور رکاوٹوں پر قابو پانے میں کامیاب رہیں۔
Courtesy: SWSA

سماجی رکاوٹوں کے خلاف گول کرتی پاکستانی کھلاڑی ارم بلوچ کا انٹرویو

پاکستان میں جہاں سماجی رسوم و رواج کے باعث خواتین کے لیے اپنی صلاحیتوں سے کام لینا اور عوامی مقامات پر رسائی آسان نہیں ہے وہاں ارم بلوچ کھیل کے ذریعے نوعمر لڑکیوں کو مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

بنگل دیش کے کاکس بازار میں قائم روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کے سکول کی ایک بچی کمرہ جماعت میں بیٹھی ہے (فائل فوٹو)۔
© UNHCR/Kamrul Hasan

عالمی برادری سے بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیاؤں کی مدد کی اپیل

اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں پناہ گزین 10 لاکھ روہنگیا آبادی کو تحفظ و مدد کی فراہمی ممکن بنائے اور ایسے اقدامات کرے جن سے ان کی ابتلا کا مستقل خاتمہ ہو سکے۔

رواں سال بلوچستان پولیو سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں اب تک 12 بچوں میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
Asim Khan

پاکستان: پولیو متاثرین میں اضافہ پر ڈبلیو ایچ او کو گہری تشویش

پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ میں دوبارہ شدت آ گئی ہے جہاں اس سال ملک میں اس بیماری کے 16 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان سے پولیو وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں منتقل ہونے کا سنگین خطرہ موجود ہے۔ 

اس سال مئی میں سمندری طوفان ریمل نے بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچائی تھی۔
© UNICEF/Salahuddin Ahmed Paulash/Drik

بنگلہ دیش سیلاب: بیس لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگیوں کو خطرہ، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیلاب کے باعث 20 لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں جہاں پانی دیہات، لوگوں کے گھروں اور سکولوں کو بہا لے گیا ہے۔