دنیا طالبان کی انسانی وقار کے منافی طرز حکمرانی برداشت نہ کرے، ماہرین
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے طالبان حکمرانوں کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تفریق، اخراج اور انسانی وقار کی توہین پر مبنی منظم پالیسیوں کو نظرانداز نہ کرے۔