انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایشیا پیسیفک

رنگون کی ایک کچی بستی میں ایک خاتون چھ ماہ کے اپنے بچے کی ساتھ۔
© UNICEF/Nyan Zay Htet

میانمار: فوجی حکمرانی میں صنفی امتیاز اور استحصال میں اضافہ

میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار ٹام اینڈریوز نے کہا ہے کہ ملک میں فوجی بغاوت صنفی مساوات کے لیے تباہ کن دھچکا تھی جس کے بعد خواتین، لڑکیوں اور ایل جی بی ٹی افراد کے خلاف امتیازی سلوک، تشدد اور استحصال بڑھ گیا ہے۔

روزمیری ڈی کارلو کے مطابق افغانستان اپنی نصف آبادی کو حقوق اور مواقع سے محروم رکھ کر نہ تو بین الاقوامی برادری کا حصہ بن سکتا ہے اور نہ ہی معاشی و سماجی طور پر ترقی کر سکتا ہے۔
© UN Women/Sayed Habib Bidell

دوحہ کانفرنس: طالبان کو خواتین کے حقوق بآور کرانے کی یو این کوشش

افغانستان کے لیے ممالک کے خصوصی نمائندوں کی تیسری کانفرنس میں خواتین اور لڑکیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا معاملہ بات چیت کے خاص موضوعات میں شامل ہے۔ پہلی مرتبہ ملک کے طالبان حکمران بھی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔