انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایشیا پیسیفک

فلپائن کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں۔
UNODC/Laura Gil

فلپائن: ’نیلسن منڈیلا قوانین‘ پر عملدرآمد سے جیلوں میں بہتری کی توقع

فلپائن میں قیدیوں کے لیے 'نیلسن منڈیلا قوانین‘ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد حراستی مراکز کے حالات میں غیرمعمولی تبدیلی متوقع ہے جنہیں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت قبل ازیں 'غیر انسانی' قرار دے چکی ہے۔

فوج میں جبراً بھرتی کیے جانے والے لوگوں کو 10 سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک خدمات انجام دینا ہوتی ہیں۔
© Unsplash/Micha Brändli

شمالی کوریا میں جبری مشقت انسانی حقوق کی خلاف ورزی، او ایچ سی ایچ آر

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں لوگوں سے منظم طور پر جبری مشقت لی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے تشدد اور جھوٹے الزامات جیسے ہتھکنڈوں سےکام لیا جاتا ہے۔

دھوکہ دہی پر مجبور کیے جانے والے جب مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر پاتے تو انہیں ایذا رسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
UNODC/Laura Gil

فلپائن: جرائم پیشہ گروہوں کے عقوبت خانے اور گانے بجانے کے مراکز ساتھ ساتھ

جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ لوگوں کو جرم پر مجبور کر کے یا خطے بھر میں پھیلی'دھوکہ فارم' جیسی جگہوں پر ان کے جنسی استحصال کے ذریعے انسانی سمگلنگ میں اضافہ کر رہے ہیں۔

افغانستان میں یو این ایچ سی آر کا عملہ اور اس کے شراکت دار پاکستان کے ساتھ ننگرہار اور قندھار کی سرحدی گزرگاہوں پر آنے والے لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNHCR/Caroline Gluck

پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی فخریہ میزبانی جاری رکھنے کی اپیل

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے پاکستان میں رہنے والے افغانوں کے مستقبل سے متعلق طویل مدتی اقدامات اور ان کی میزبان آبادیوں کی مدد کے لیے کوششوں کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

کازیرنگا نیشنل پارک کے ہاتھی (فائل فوٹو)۔
Gregoire Dubois

انڈیا: آسام میں طوفانی بارشوں سے 85 افراد ہلاک

انڈیا کی ریاست آسام میں آنے والے شدید سیلاب سے 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 85 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر تعینات ہونے سے پہلے محمد یحییٰ (بائیں سے دوسرے نمبر پر) نائجیریا میں یو این ڈی پی کے نمائندہ تھے۔
©UNDP

محمد یحییٰ کا پناہ گزین سے پاکستان میں یو این نمائندہ بننے کا سفر

پاکستان میں اقوام متحدہ کے حال ہی میں تعینات کیے گئے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ دہری مہاجرت کے تجربے سے گزرے ہیں اور 'بے گھری' کے اسی احساس کو لے کر انہوں نے پناہ گزینوں کی مستحکم نوآبادکاری اور مقامی لوگوں کے زیر قیادت تعمیر و ترقی کے موثر طریق کار کو فروغ دیا ہے۔

قیام امن و سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN News

دوحہ کانفرنس: طالبان اور افغان عوام میں اعمتاد کی بحالی پر زور

قیام امن و سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے افغانستان میں حکمرانوں اور معاشرے میں اعتماد کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق یقینی بنانے کے کام میں حمایت اور تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

روہنگیا پناہ گزیں نظام الدین انڈیا کے دارالحکومت نئی دلی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ۔
UNHCR/Nezamudden Linn

انڈیا سے روہنگیا پناہ گزینوں کے انسانی حقوق یقینی بنانے کا مطالبہ

نسلی امتیاز کے خاتمے پر اقوام متحدہ کی کمیٹی (سی ای آر ڈی) نے انڈیا سےکہا ہے کہ وہ میانمار سے نقل مکانی کرکے آنے والے روہنگیا لوگوں کو ناجائز قید سے رہائی دے اور انہیں ملک بدر کرنے یا ان کی مرضی ک خلاف میانمار واپس بھیجنے سے گریز کرے۔