انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایشیا پیسیفک

چین کے شہر بیجنگ میں واقع گریٹ ہال آف پیپل۔
UN News/Yun Zhao

چین پر یکطرفہ معاشی پابندیاں خارجہ پالیسی ہتھیار نہ بنائیں، دوہان

'یکطرفہ جابرانہ اقدامات اور انسانی حقوق' پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلینا دوہان نے چین پر عائد معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کو خارجہ پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کا ایک بازار۔
© Unsplash/Eddy Billard

سری لنکا سے جبراً لاپتہ افراد بارے معلومات کی فراہمی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے سری لنکا کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جبراً لاپتہ کیے گئے ہزاروں لوگوں کے بارے میں معلومات سامنے لائے اور ان کی گمشدگی کے ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی بنائے۔

سیلابی پانی جگہ جگہ لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔
© UNICEF

افغانستان: سیلاب سے جانی و مالی نقصان، عالمی برادری سے امداد کی اپیل

افغانستان کے کئی صوبوں میں آنے والے سیلاب میں 300 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سڑکوں کی تباہی اور ندی نالوں کے بند ٹوٹ جانے کے باعث متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں پناہ لیے ہوئے روہنگیا افراد میں عالمی امدادی ادارے خوارک تقسیم کر رہے ہیں۔
© UNOCHA/Vincent Tremeau

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے تحفظ میں عالمی تعاون اہم

جاپان، ناروے، سویڈن، سوئزرلینڈ اور امریکہ کی حکومتوں کے نمائندوں نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے پائیدار بین الاقوامی مدد کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہرات میں گزشتہ سال زلزلے نے بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Osman Khayyam

افغانستان: گوتیرش کا بارشوں میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے افغانستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک میں تین روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب میں 300 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔