انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایشیا پیسیفک

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سیموا کے دورے کے دوران ایک ایک مقامی باشندے کے ساتھ۔
United Nations/Kiara Worth

بڑھتی سطح سمندر سے متاثرہ جزیروں کے لیے موسمیاتی انصاف کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سطح سمندر میں اضافے، قرضوں اور ارضی سیاسی تناؤ جیسے خطرات سے دوچار بحر الکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک کو موسمیاتی انصاف کی فراہمی پر زور دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے طالبان حکمرانوں نے گزشتہ روز رچرڈ بینیٹ کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
UN Photo/Manuel Elías

انسانی حقوق ماہر کی افغانستان داخلے پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہر رچرڈ بینیٹ نے ملک میں اپنے داخلے پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے بنیادی حقوق پر جبر برقرار رکھنے کا عندیہ تشویش ناک ہے۔

مون سون بارشوں سے آنے والے سیلاب سے میانمار کی پانچ ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔
© WFP

میانمار: سیلاب اور خانہ جنگی میں تیزی سے انسانی بحران میں شدت

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ میانمار میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ملک میں جاری لڑائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران میں اضافہ کر دیا ہے اور بڑے پیمانے پر لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔

حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کم از کم 32 بچوں سمیت 300 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
UN Bangladesh/Mithu

بنگلہ دیش: عبوری حکومت سے اصلاحات اور شہری آزادیوں کی بحالی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بنگلہ دیش میں حقوق کی پامالیوں اور تشدد کا ارتکاب کرنے والوں کے احتساب پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو انسانی حقوق اور قانون کی بنیاد پر مشمولہ حکمرانی قائم کرنے کے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

افغان پناہ گزین علینہ نے کرغستان کی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔
UN in Kyrgyzstan

طالبان کے اقدامات نے افغانستان میں تعلیمی ترقی کا صفایا کر دیا، یونیسکو

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بتایا ہےکہ افغانستان میں طالبان حکمرانوں کے اقدامات نے گزشتہ دو دہائیوں میں تعلیم کے شعبے میں ہونے والی تیزرفتار پیش رفت کو ضائع کر دیا ہے جس سے ایک پوری نسل کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین اور لڑکیوں کو دانستہ طور پر محکوم رکھنے کی وسیع اور منظم کوشش کر رہے ہیں جو انسانیت کے خلاف جرم اور صنفی بنیاد پر ظلم کے مترادف ہے۔
© UNICEF/Mohammad Haya Burhan

دنیا طالبان کی انسانی وقار کے منافی طرز حکمرانی برداشت نہ کرے، ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے طالبان حکمرانوں کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تفریق، اخراج اور انسانی وقار کی توہین پر مبنی منظم پالیسیوں کو نظرانداز نہ کرے۔

یہ تئیس سالہ افغان گریجویٹ اپنی تعلیم کو بروئے کار لانے کی بجائے گھر بیٹھنے پر مجبور ہے۔
© UN Women/Sayed Habib Bidell

افغانستان: طالبان کے خواتین مخالف احکامات معاشی و نفسیاتی مسائل کا سبب

افغانستان میں 'یو این ویمن' کی نمائندہ ایلیسن ڈیویڈین نے کہا ہے کہ ملک پر طالبان کی حکومت میں خواتین کو عوامی زندگی سے خارج کرنے کے گھریلو اور معاشی سطح پر بدترین اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ملک میں نفسیاتی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔

پندرہ سالہ یہ بچہ اس وقت اپنی دائیں ٹانگ سے محروم ہو گیا جب چاولوں کے ایک کھیت میں اس کا بارودی سرنگ پر پاؤں پڑ گیا تھا۔
© UNICEF/Minzayar Oo

میانمار: فریقین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب، تحقیقاتی مشن

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی غیرجانبدار تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ میانمار میں فوجی حکومت اور حزب اختلاف کے مابین مسلح تنازع تیزی سے سفاکانہ رخ اختیار کر رہا ہے جس میں دونوں فریق بین الاقوامی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش میں ان احتجاجی مظاہروں کا ایک منظر جو وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر منتہج ہوئے۔
UN Bangladesh/Mithu

بنگلہ دیش میں بحالی امن اور نئے انتخابات کی کوششوں کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے بنگلہ دیش میں امن کی بحالی اور نئے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوری حکمرانی کی جانب مراجعت میں تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلے۔