افغانستان: طالبان سے جابرانہ ’اخلاقی قوانین‘ واپس لینے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے افغانستان میں نئے 'اخلاقی قوانین' کے نفاذ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خواتین کی انفرادی خود مختاری اور عوامی زندگی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔