انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایشیا پیسیفک

مشکلات کے مقابل افغان خواتین کی جرات اور مضبوطی ہمت اور امید کی متاثر کن داستان ہے۔
© UNICEF/Mark Naftalin

افغانستان: مشکلات کے باوجود کامیابی حاصل کرتی کاروباری خواتین

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا ہے کہ مہیب مسائل کے باوجود افغانستان میں خواتین کے زیرقیادت چلنے والے کاروبار مضبوط ثابت ہوئے ہیں جن سے معاشی استحکام اور بہتر مستقبل کی امید پیدا ہو رہی ہے۔

سال 2022 میں بھی مون سون بارشوں اور سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔
UN Photo/Eskinder Debebe

پاکستان: بارشوں، سیلاب اور آسمانی بجلی سے 53 افراد ہلاک

اپریل 12 اور 16 کے درمیان پاکستان بھر میں شدید بارشوں، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ ان واقعات میں 53 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے جبکہ 1,400 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

میانمار میں جاری سیاسی بحران، قدرتی آفات، اور کووڈ۔19 وباء کے اثرات نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا ہے۔
© UNICEF/Naing Lin Soe

میانمار: سیاسی بحران اور معاشی بدحالی میں متوسط طبقہ معدومیت کا شکار

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا ہے کہ خانہ جنگی کا شکار میانمار میں غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور عدم تحفظ و مسلح تنازع میں شدت آنے کے ساتھ متوسط طبقے کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے۔

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ نوعمری کی اور جبری شادی کو مذہبی یا ثقافتی بنیاد پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
© Unsplash/Shiza Nazir

پاکستان: کم عمر اقلیتی لڑکیوں کی جبری تبدیلیِ مذہب و شادیوں پر تشویش

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے پاکستان میں اقلیتی مذہبی گروہوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لیے جبری تبدیلی مذہب اور جبری شادی سے تحفظ کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میانمار میں اندرونی طور پر نقل مکانی پر مجبور ایک خاندان تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب پھر رہا ہے۔
© UNOCHA/Siegfried Modola

میانمار کی صورتحال کا تقاضا بین الاقوامی یکجہتی و تعاون، یو این

قیام امن و سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ میانمار میں تین سال سے جاری مسلح تنازع میں عام شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور اب یہ بحران ملکی سرحدوں سے باہر بھی پھیلنے لگا ہے۔

میانمار کے شمالی علاقوں میں واقع اندرون ملک نقل مکانی پر مبجور افراد کا کیمپ بارشوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
© UNICEF/Minzayar Oo

میانمار: عالمی برادری سے فوجی حکمرانوں کے مظالم ختم کرانے کا مطالبہ

میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار ٹام اینڈریوز نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ شہریوں کو فوج کے مظالم سے تحفظ دینے کے لیے مضبوط و مربوط اقدامات کرے۔

ہانگ کانگ کی ٹیمپل مارکیٹ۔
Unsplash/Monica Dorame

ہانگ کانگ: عجلت میں منظور کردہ قومی سلامتی کا قانون رجعتی اقدام، ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کی عجلت میں منظوری کو انسانی حقوق کے لیے رجعتی اقدام قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے شہری آزادیوں پر مزید قدغن عائد ہو سکتی ہے۔