انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایشیا پیسیفک

پاکستان کی حکومت نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ قانونی دستاویزات کے بغیر ملک میں رہنے والے تمام غیرملکی یکم نومبر تک رضاکارانہ طور پر واپس چلے جائیں،
Mehrab Afridi

افغان مہاجرین کی طبی ضروریات کے لیے دس ملین ڈالر درکار

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ پاکستان سے واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں میں بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ ادارے نے ایسے سات لاکھ لوگوں کی طبی مدد کے لیے 10 ملین ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

15 ستمبر اور 11 نومبر کے درمیانی عرصہ میں 327,000 سے زیادہ لوگ پاکستان سے افغانستان جا چکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر نے گرفتاری کے خوف سے ملک چھوڑا ہے۔
Mehrab Afridi

پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ ’بدسلوکی‘ پر تُرک کو تشویش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے پاکستان سے ملک بدر کیے جانے والے افغان شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں گرفتار کیے جانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

زلزلے کے بعد ججرا کوٹ میں گھر اور دوسری عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
UNDP Nepal

نیپال: زلزلے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں میں نصف بچے ہیں

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ نیپال کے مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں میں تقریباً نصف تعداد بچوں کی ہے جنہیں سردی کے موسم میں ہنگامی بنیادوں پر مدد فراہم کرنا ہو گی۔

افغانستان کے صوبہ کاپسیا میں پوست کی فصل۔
UNODC

افغانستان میں پوست کی کاشت میں 95 فیصد کمی یو این سروے

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ افغانستان میں افیون کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے تاہم اس کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے کسانوں کو متبادل روزگار کے حصول میں مدد دینا ہو گی۔

زلزلے سے منہدم ہونے والی ایک سرکاری عمارت۔
Courtesy: PK Shahi, Legal Officer, Bheri Municipality, Jajarkot

نیپال زلزلہ: 160 افراد ہلاک، 13 لاکھ متاثرین

نیپال میں آنے والے زلزلے میں 160 ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔ زلزلے سے مجموعی طور پر 13 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور آئندہ دنوں میں اندازاً 25 لاکھ لوگوں کو انسانی مدد کی فوری ضرورت ہو گی۔

زلزلے سے نیپال کے مغربی علاقوں میں گھروں اور دوسری عمارتوں کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔
Courtesy: PK Shahi, Legal Officer, Bheri Municipality, Jajarkot

نیپال زلزلہ: یو این اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں

نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد اقوام متحدہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے میں 150 سے زیادہ لوگ ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں جن کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستان میں پناہ لیے افغان خاندان واپسی کے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔
© UNHCR/Caroline Gluck

ملک بدری: پاکستان بچوں اور خاندانوں کا تحفظ یقینی بنائے، یو این ادارے

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپسی کا حکم دیے جانے کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان پناہ گزین ملک چھوڑ چکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے ملک بدر کیے جانے والے افغان بچوں اور خاندانوں کے تحفظ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔