انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایشیا پیسیفک

انڈیا کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Cia Pak

عالمی ایجنڈا چند ممالک طے کریں اب یہ ممکن نہیں: وزیر خارجہ جے شنکر

انڈین وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی نظام متنوع ہے جس میں اختلاف رائے کا احترام کرنا ہوگا۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم بیگم حسینہ واجد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Laura Jarriel

جھگڑے چھوڑیں اور مل کر پائیدار ترقی کے لیے کام کریں: حسینہ واجد

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ کا راستہ ترک کر کے پائیدار امن کی راہ پر چلیں اور اپنے لوگوں اور آنے والی نسلوں کی خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Cia Pak

مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے سلامتی کونسل کی ساکھ متاثر ہوگی: کاکڑ

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مجوزہ اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے ادارے کی ساکھ اور حیثیت متاثر ہوگی اور تجویز دی کہ اس کی بجائے غیر مستقل ارکان کی تعداد اور مدت میں اضافہ کرنا مناسب رہے گا۔

نیپال کے وزیراعظم پُشپا کمال ڈاہال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Cia Pak

نیپالی وزیراعظم کا مشترکہ مفادات پر توجہ مرکوز کرنے پر زور

نیپال کے وزیراعظم پُشپا کمال ڈاہال نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے پُرامن طریقوں اور سفارتی بات چیت کے ذریعے عالمگیر مسائل پر قابو پانے میں اجتماعی اقدام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

چین کے نائب صدر ہان زینگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Cia Pak

عالمی تعاون میں کثیر فریقی نظام بنیادی اہمیت کا حامل: چینی نائب صدر

چین کے نائب صدر ہان زینگ نے کہا ہے کہ عالمی برادری 'طاقت کی سیاست' سے کنارہ کشی کرتے ہوئے تیزی سے کثیرقطبی صورت اختیار کرتی دنیا کو اپنائے جس میں اقوام متحدہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہو۔

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Cia Pak

ترقیاتی ایجنڈا 2030 کے باوجود دنیا کو غربت و بھوک کا سامنا: صدر سری لنکا

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ سماجی، اقتصادی اور سیاسی چیلنجز سے گزرنے کے بعد ملک میں کئی محاذوں پر اصلاحات نافذ کی گئی ہیں، جو عوام کے اعتماد کی بحالی اور معاشی استحکام کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

جنوب مغربی ایشیا میتھم فیٹامین کی دوسرے علاقوں کو منتقلی کا بڑا مرکز ہے۔
Gary Todd

افغانستان اور ہمسایہ ممالک میں میتھ کی سمگلنگ میں اضافہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2021 کے درمیان پکڑی جانے والی منشیات کی مقدار میں تقریباً 12 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔