انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایشیا پیسیفک

ایڈیز ایجپٹائی مچھر ڈینگی کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔
IAEA

بنگلہ دیش: ڈینگی کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کو ڈینگی بخار نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بیماری سے بچنے کے لیے ادارے نے مچھروں کی افزائش پر قابو پانے، انہیں بھگانے کے لیے مخصوص مادوں کے استعمال اور پورے بازوؤں والا لباس پہننے کے لیے کہا ہے۔

تبت کے دو معمر افراد لاسا میں ایک مذہبی تقریب میں شریک ہونے جا رہے ہیں۔
© Unsplash/Aden Lao

چین سے انسانی حقوق کے کارکنوں بارے معلومات دینے کا مطالبہ

انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے مقرر کردہ غیرجانبدار ماہرین نے چین کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ تبت سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے نو حامیوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرے جو 11 سال تک قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

ناگاساکی کا امن مجمسہ جو ناگاساکی پارک میں ایستادہ ہے۔
UN News/Pengfei Mi

المیہ ناگاساکی کے دن گوتیرش کا جوہری تباہی کے خطرے بارے انتباہ

ناگاساکی پر جوہری بم گرائے جانے کی 78ویں برسی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو ایک مرتبہ پھر جوہری جنگ کے خطرے کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو یکجا ہونا ہو گا۔

جنوبی ایشیا کے لیے یونیسف کے خیر سگالی سفیر مایہ ناز کرکٹر سچن ٹنڈولکر سری لنکا میں بچوں کے ساتھ
© UNICEF/UNICEF Sri Lanka

ٹنڈولکر نے کی بچوں کی تعلیم اور غذائیت کے لیے بلے بازی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے خیرسگالی سفیر اور کرکٹ کے مشہور بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بچوں کی تعلیم اور غذائیت کے پروگراموں پر سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کہا ہے کہ تاکہ انہیں اپنی پوری صلاحیتوں سے کام لینے میں مدد مل سکے۔

شمالی میانمار میں دو سپاہی ایک فوجی چوکی پر ڈیوٹی دیتے ہوئے۔
IRIN/Steve Sandford

میانمار میں بڑھتے ہوئے جنگی جرائم کے واضع ثبوت موجود: رپورٹ

میانمار کے لیے غیرجانبار تحقیقاتی طریقہ کار (آئی آئی ایم ایم) ملک کی فوج اور اس سے منسلک ملیشیاؤں کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں مزید تیزی اور دیدہ دلیری کے ساتھ ملوث ہونے کی موثر شہادت سامنے لایا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع راجن پور میں ایک بچہ شدید گرمی میں یونیسف کے مقامی کیمپ آفس کے باہر کھڑا ہے۔
© UNICEF/Juan Haro

جنوبی ایشیا: بچوں کی زندگیوں کو اونچے درجہ حرارت اور تپش سے خطرہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ جنوبی ایشیا میں تین چوتھائی بچوں کو انتہائی شدید گرمی کا سامنا ہے جبکہ عالمی سطح پر ایسے بچوں کی شرح ایک تہائی ہے۔

کمبوڈیا کا دارالحکومت پنوم پین۔
© UNDP/Manuth Buth

کمبوڈیا میں قبل از انتخاب صورتحال پریشان کن، انسانی حقوق ماہرین

انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ کمبوڈیا میں انتخابات سے قبل کے حالات اور ان کے نتائج انتہائی پریشان کن ہیں جن سے پورے انتخابی عمل کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

گزشتہ سال آنے والے سیلاب کا پانی ابھی اترا نہیں کہ اس سال پھر بارشوں نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔
© UNICEF/Juan Haro

پاکستان: مون سون بارشوں اور سیلاب سے ایک بار پھر تباہی اور ہلاکتیں

اقوام متحدہ میں امدادی امور کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) کے مطابق امسال پاکستان میں 25 جون سے 30 جولائی تک مون سون کی شدید بارشوں میں 179 افراد ہلاک اور 264 زخمی ہو گئے ہیں۔